Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2013

اكستان

41 - 64
کھا کر سیر ہوگئے اُس وقت وہاں سے ہٹے۔ 
٭  جب اپنے آخری حج سے لوٹنے لگے تو اَثنائے راہ میں ایک مقام پر پہنچ کر فرمایا کہ    اللہ کا شکر ہے اُس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ جس کو جو کچھ چاہتا ہے دیتا ہے ،یہ وادی ضجنا ن وہی مقام ہے جہاں میںاپنے والد خطاب کے اُونٹ چرانے کو آتا تھا، اُن کا مزاج بہت سخت تھا، مجھ سے کچھ قصور ہو جاتا تھا تو وہ مجھے مارتے تھے اَور اَب خدا نے اِس رُتبہ پر پہنچایا کہ اللہ کے سوا کوئی ایسا نہیں جس کا خوف مجھے ہوسکے۔ 
٭  ایک مرتبہ مسجد سے نکلے، جارُود   بھی آپ کے ساتھ تھے ایک عورت مِلی، آپ نے اُس کو سلام کیا، اُس نے سلام کا جواب دیا اَور کہا کہ اے عمر مجھے تمہارا وہ وقت یاد ہے جب بازارِ عکاظ میں لوگ تم کو عمیر کہتے تھے پھر تھوڑے ہی دنوں بعد لوگ عمر کہنے لگے اَور اَب تم اَمیرالمومنین ہو، خدا سے ڈرکے کام کرنا ۔جارُود کہتے ہیں میں نے عورت سے کہا کہ تونے اَمیرالمومنین سے بہت گستاخی کی باتیں کیں تو آپ نے مجھے منع فرمایا کہ تم اِن کو نہیں پہچانتے یہ خولہ بنت ِ حکیم ہیں جن کی بات خدا نے سات  آ سمانوں   ١  کے اُوپر سے سُنی ہے لہٰذا عمر  تو زیادہ مستحق اِس بات کا ہے کہ اِن کی بات سُنے۔ 
٭  جب اپنی خلافت کے زمانہ میں ملک ِشام تشریف لے گئے تو ایک عیسائی راہب جو دَیر قدس کا متولی تھا، آپ کے پاس آیا اَور اُس نے ایک تحریر آپ   کو دی۔ آپ نے اُس تحریر کو دیکھ کر بہت تعجب کیا اَور فرمایا  لَیْسَ لِعُمَرَ وَلَا لِابْنِہ  یعنی یہ مال نہ عمر   کا ہے نہ عمر کے بیٹے کا۔ پھر آپ نے اُس کا قصّہ بیان فرمایا کہ زمانۂ جاہلیت میں ایک تجارتی قافلہ کے ساتھ ملک ِ شام میں آیا تھا لوٹتے وقت مجھے اپنی ایک ضرورت یاد آئی لہٰذا میں راستہ ہی سے لوٹ آیا اَور دِل میں یہ خیال کیا کہ قافلہ سُست رفتاری سے چلتا ہے میں تیزی سے چل کر پھر اپنے قافلہ سے مِل جائوں گا۔ میں ایک بازار میں چلا جارہا تھا     ١    یہ اِشارہ ہے اِس آیت کی طرف  قد سمع اللّٰہ قول التی تجادلک فی زوجھا   ترجمہ  :  اللہ نے اُس عورت کی بات سُن لی جو  اے نبی  ۖ  تجھ سے اَپنے شوہر کی بابت جھگڑ رہی ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 جھوٹے نبی کا فتنہ : 6 2
4 عیسائیوں کی طرف سے حملے : 6 2
5 حضرت عثمان کی کیفیت : 6 2
6 نجات کا مدار کیا ہے ؟ 8 2
7 اِسلام پوری دُنیا میں پھیل کر رہا : 9 2
8 فرانس کا سکہ اَور کلمہ ٔطیبہ : 10 2
9 چین کے حاکم کو دعوت نامہ : 10 2
10 صدیوں اِسلام دُنیا کی واحد سپر پاور رہا : 10 2
11 اِسلام کی راہ میں حکمران رُکاوٹ ہیں : 11 2
12 علمی مضامین سلسلہ نمبر٦٥ 13 1
13 حضرت سیّد اَحمد شہید نور اللہ مرقدہ 13 12
14 قسط : ٢٥ پردہ کے اَحکام 29 1
15 فیشن پرستی : 29 14
16 دُوسری قوموں کا لباس اَور فیشن اِختیار کرنا عقل و نقل کی روشنی میں : 30 14
17 شرعی دلیل : 31 14
18 تشبہ یعنی دُسری قوموں کے طور طریق اِختیار کرنے کے شرعی اَحکام : 33 14
19 تشبہ ختم ہوجانے کی پہچان : 33 14
20 ضروری تنبیہ اَز مرتب : 34 14
21 دُوسری قوموں کے نئے نئے فیشن اِختیار کرنا : 35 14
22 قسط : ٢١سیرت خُلفَا ئے راشد ین 37 1
23 اَمیر المؤمنین فاروقِ اَعظم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ 37 22
24 فاروقِ اَعظم کے گشت کے چند واقعات : 37 22
25 نظام سرمایہ داری کی لوٹ مار کا ایک اَور کرتب 44 1
26 تھرڈ پارٹی اِنشورنس، جبری : 44 25
27 گلدستۂ اَحادیث 50 1
28 سجدہ سات اَعضاء پر اَور رفع یدین سات مقامات پر کیا جائے : 50 27
29 حج نہ کرنے یا حج میں تاخیر کے حیلے بہانے 53 1
30 کیا حج بڑھاپے میں کرنے کا کام ہے ؟ 54 27
31 حج سے پہلے نماز روزہ کا بہانہ : 56 27
32 حج کے بعد گناہ نہ ہوجانے کا بہانہ : 56 27
33 پہلے کچھ کھا کمالیں : 57 27
34 گھر میں حج کا ماحول نہیں : 58 27
35 پہلے والدین کو حج کرانا : 58 27
36 پہلے گھر کے سربراہ کا حج کرنا : 58 27
37 بیوی یا والدہ کو ساتھ لے جانے کا عذر : 59 27
38 اپنی شادی کا بہانہ : 59 27
39 بچیوں کی شادی کا مسئلہ : 60 27
40 بچوں کو کس کے حوالے کریں ؟ 60 27
41 کاروبار کس کے حوالے کریں ؟ 60 27
42 حج کے بجائے عمرہ کرنا : 61 27
43 بقیہ : نظام سرمایہ داری کی لوٹ مار کا ایک اَور کرتب 61 25
44 اَخبار الجامعہ 62 1
45 وفیات 63 1
Flag Counter