ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2013 |
اكستان |
|
پر فرمایا،اَگلی صبح حاجی اَمان اللہ صاحب مدظلہم کے بڑے بیٹے کی اہلیہ محترمہ کی تعزیت کے لیے لکی مروت تشریف لے گئے۔بعد اَزاں راستہ میں جامعہ مدنیہ جدید کے طلباء کی خواہش پر تاجہ زئی کے مقام پر وہاں کی جامع مسجد میں بعد اَزنمازِ ظہر اِیمان اَفروز بیان فرمایا۔مغرب سے پہلے لنڈیواہ لکی مروت پہنچ کر حاجی عبدالرشید صاحب سے تعزیت کی اَوررات کا قیام حاجی صاحب کے گھر پر فرمایا۔ فاضل جامعہ مدنیہ جدید مولانا سہیل صاحب کی دعوت پر مدرسہ اَنوارِحق ختم نبوت میں نئے سال کے اَسباق کا اِفتتاح کرانے کے لیے دِن کے دس بجے لکی مروت سے کوہاٹ کے لیے روانہ ہوئے،کوہاٹ میں حضرت صاحب کی آمد پر جامعہ مدنیہ جدید کے طلباء وفضلاء اَور مقامی علمائِ کرام کی کثیر تعداد ملاقات کے لیے آئی ہوئی تھی۔بعد اَز نماز ظہر مدرسہ میں اَسباق کا اِفتتاح کرایا اَور چوک اعظم فاروق جامع مسجد علی مرتضی میں علم کی اہمیت اَور ضرورت پر بیان فرمایا۔ وقت کی قلت اَور مدرسہ کے کاموں کی وجہ سے کوہاٹ کے علمائِ کرام و طلباء اَور مقامی حضرات سے اِجازت چاہی اَور لاہور کے لیے روانہ ہوئے ،رات ڈھائی بجے بخیریت گھر پہنچ گئے،والحمد للہ۔ وفیات ٢٤اگست کو لاہور میں جناب ظفر اِقبال صاحب اَیڈووکیٹ طویل علالت کے بعد اِنتقال فرما گئے۔مرحوم بڑے حضرت کے عقیدت مندوں میں سے تھے اَور اِدارہ کے ساتھ نہایت اِخلاص اَور دَرد مندی کا تعلق رکھتے تھے۔ ١٠اگست کو حضرت مولانا نعیم الدین صاحب کے جواں سال بھتیجے محمد حسن شہزاد سڑک کے ناگہانی حادثہ میں وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فر ماکر جنت الفردوس میں اَعلیٰ مقام عطا فرمائے اَور لواحقین کو صبرِ جمیل کی توفیق نصیب ہو۔ جامعہ مدنیہ جدید اَور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے اِیصالِ ثواب اَور دُعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ،آمین۔