ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2013 |
اكستان |
|
تو مدار تو کلمہ ہی ہے، اَصل یہی ہے پہلے یہ ہی سکھایا جاتا ہے جو مسلمان ہونا چاہتا ہے اُس کو کلمہ ہی پڑھایا جاتا ہے جیسے جڑ یہ ہے باقی اَعمال جو ہیںوہ سب شاخیں ہیں۔ اِسلام پوری دُنیا میں پھیل کر رہا : ایک صحابی نقل کرتے ہیں کہ میں نے سنا کہ آقائے نامدار ۖ نے اِرشاد فرمایا لَا یَبْقٰی عَلٰی ظَھْرِ الْاَرْضِ بَیْتُ مَدَرٍ وَلَا وَبَرٍ اِلَّا اَدْخَلَہُ اللّٰہُ کَلِمَةَ الْاِسْلَامِ بِعِزِّ عَزِیْزٍ وَ ذُلِّ ذَلِیْلٍ کوئی گھر اَیسا نہیں رہے گا دُنیا میں ،چاہے وہ گھر اِینٹوں سے بنا ہوا ہو اَور چاہے وہ گھر اُون کے بٹی ہوئی چیزوں سے اُون کی بنائی ہوئی چیزوں سے بنا ہو خیمہ جیسے ہوتا ہے ،تنبو وغیرہ میں رہنے والے لوگ ہوں یا گھروں میں جیسے شہروں میںرہنے والے لوگ ہیں اِلَّا اَدْخَلَہُ اللّٰہُ کَلِمَةَ الْاِسْلَامِ اللہ تعالیٰ وہاں اِسلام کا کلمہ پہنچا دیں گے بِعِزِّ عَزِیْزٍ وَ ذُلِّ ذَلِیْلٍچاہے کوئی عزت والا عزت سے رہے اَور چاہے کوئی ذلت کو قبول کرنے والا ذلیل ہو بہرحال یہ کلمہ پہنچ کر رہے گا ۔ اِمَّا یُعِزُّھُمُ اللّٰہُ فَیَجْعَلُھُمْ مِنْ اَھْلِھَا اَوْ یُذِلُّھُمْ فَیَدِیْنُوْنَ لَھَا یا تو اللہ تعالیٰ کا یہ کلمہ وہ پہلے ہی قبول کرلیں گے تو اللہ اُن کو عزت دیتا چلا جائے گا یا وہ ذلیل ہوں گے قاصر ہوں گے مسلمانوں سے مقابلے میں اَور پھر اِطاعت قبول کریں گے،بہر حال جو اِطاعت قبول کر رہے ہیں جزیہ دے رہے ہیں ٹیکس دے رہے ہیں ذمی بنے ہیں وہ عزت میں نہیں ہیں وہ ذلت میں ہیں۔ قُلْتُ فَیَکُوْنُ الدِّیْنُ کُلُّہُ لِلّٰہِ ١ تو میں نے کہا سارا دین اللہ کا پھیل ہی جائے گا سارے عالم میں توہوا بھی اِسی طرح سے ہے کہ رفتہ رفتہ رفتہ رفتہ صحابہ کرام ہی کے دَور میں پوری دُنیا میں اِسلام پھیل گیا ۔ اَور آپ سمجھیے گا کہ یہ اِسپین اَور فرانس وغیرہ یورپ کا حصہ اِس کی تو آبادی بہت ہی تھوڑی ہے اَوربڑا خراب علاقہ تھا ٹھنڈا علاقہ یہاں تو ایسے ہے کہ کوئی کوئی گھرہوگا آباد ١ مشکوة شریف کتاب الایمان رقم الحدیث ٤٢