ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2013 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) بحمد اللہ خانقاہ ِ حامدیہ میں حسب ِ معمول گزشتہ برسوں کی طرح اِس برس بھی رمضان المبارک میں ملک کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے سالکانِ طریقت نے مسجد حامد میں شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب دامت برکاتہم کی معیت میں اِعتکاف کیااَور سلوک و احسان، ریاضت و مجاہدہ میں مشغول و مصروف رہے۔ حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب مدظلہم کی جانب سے مسترشدین و مریدین کے لیے کچھ اِجتماعی اعمال اَور کچھ حسب ِ حال ہر ایک کے لیے اِنفرادی اعمال کی ہدایات تھیں۔ ١١ شوال المکرم /١٩ اگست سے جامعہ مدنیہ جدید میں نئے تعلیمی سال کے داخلے شروع ہوئے اَور کثیر تعداد میں طلباء کی آمد شروع ہو گئی ، اِسی روز سے تعلیم کا آغاز ہوگیا،والحمد للہ۔ ٢٢اگست بروز جمعرات بعد اَز نمازِ ظہر شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب بھائی وقاص صاحب کی دعوت پر جھنگ کے لیے روانہ ہوئے اَور بعد نمازِ عصر جھنگ پہنچ گئے، حضرت کی تشریف آوری پر وقاص صاحب نے بعد نماز ِعشاء مسجد شانِ رحمن میں حضرت کا بیان رکھوایا۔حضرت نے تزکیہ نفس کے موضوع پر بیان فرمایا۔ حضرت کاقیام و طعام بھائی وقاص صاحب کی رہائشگاہ پر تھا، اَگلی صبح بعد نماز فجر مسجد میں بیان فرمایا، بعداَزاں دوپہر ایک بجے حضرت صاحب جمعہ کی نماز پڑھانے کے لیے مسجد سیّدنا علی مرتضیٰ تشریف لے گئے۔ حضرت صاحب نے قرآنِ مجید کی آیت کریمہ وَاسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَالصَّلٰوةِ کی تشریح کرتے ہوئے صبر اَور نماز کے موضوع پر نہایت جامع بیان فرمایا۔ بعد اَز نماز جمعہ کچھ حضرات حضرت صاحب سے بیعت ہوئے پھر حضرت صاحب نے دوپہر کا تناول فرماکر بھائی وقاص صاحب اَور دُوسرے ساتھیوں سے اِجازت چاہی اَور ڈیرہ اِسماعیل خان کے لیے روانہ ہوئے۔ عشاء کے قریب ڈیرہ اِسماعیل خان پہنچ کر رات کا قیام و طعام حاجی غلام مصطفی صاحب کی رہائشگاہ