Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2013

¾اكستان Ù

39 - 64
معلوم، تم نے اُس کو اِطلاع کیوں نہ دی  ؟  بڑھیا نے کہا وہ اَمیرالمومنین ہے اُس کو مشرق سے مغرب تک ہر مقام کا حال معلوم کرنا چاہیے۔ یہ سُن کر آپ رونے لگے اَور فرمایا مجھے عمر پر رحم آتا ہے۔ اچھا تمہارے اُوپر جو اُس نے ظلم کیا ہے اُس کا کیا معاوضہ لوگی  ؟  بڑھیا نے کہا، میرے ساتھ تمسخر نہ کرو۔ آپ نے فرمایا میں تمسخر نہیں کرتا یہ باتیں ہوہی رہی تھیں کہ سامنے سے حضرت علی  اَور اِبن ِ مسعود   آگئے اَور اُنہوں نے کہا السلام علیک یا اَمیرالمومنین۔ اَب بڑھیا کے حواس گم ہوگئے کہ میں نے اَمیرالمومنین کو اُن کے منہ پر بُرا کہا۔ آپ نے فرمایا کچھ حرج نہیں۔ پھر ایک چمڑے کے ٹکڑے پر ایک تحریر لکھوائی کہ عمر نے اَپنا ظلم اِس بڑھیا سے پچیس اَشرفی کے عوض میں معاف کرایا ہے اَب یہ قیامت کے دِن اللہ کے سامنے دعویٰ نہیں کرسکتی اَور اِس پر حضرت علی اَور اِبن ِ مسعود   کی گواہی کرائی۔ 
٭  ایک شب کو گشت کررہے تھے، ایک گھر سے گانے کی آواز آئی پشت کی دیوار سے چڑھ  کر آپ گھر کے اَندر گئے تو دیکھا کہ ایک شخص ہے جس کے پاس ایک عورت بھی بیٹھی ہوئی ہے اَور  شراب بھی رکھی ہوئی ہے۔ آپ نے فرمایا، اے دُشمن ِ دین کیا تو یہ سمجھتا تھا کہ باوجود اِن معاصی کے اللہ تیری سترپوشی کرے گا۔ اُس نے کہا کہ اے اَمیرالمومنین سزا دینے میں جلدی نہ کیجیے، میں نے صرف ایک گناہ کیا لیکن آپ نے تین   ١  گناہ کیے۔ 
اَوّل یہ کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ کسی کے عیب کا تجسس نہ کرو اَور آپ نے کیا۔ 
دوم یہ کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ گھروں میں دَروازے کی طرف سے جائو ۔اَور آپ میرے مکان میں پشت کی دِیوار سے آئے۔ 
سوم یہ کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ کسی کے گھر میں بغیر اُس کی اِجازت کے نہ جائو ۔اَور آپ میرے گھر میں بغیر میری اِجازت کے آئے۔ 
  ١   اُس شخص کی تینوں باتوں کا جواب آسان تھا مگر آپ کی ذات پر کوئی شخص اعتراض کرتا تو آپ اُس کو رَد   نہ فرماتے۔ یہ تینوں حکم حاکم ِ وقت کے لیے نہیں ہیں وہ اِنتظامی معاملات میں تجسس بھی کرسکتا ہے گھر کے اَندر پشت کی جانب سے اَور بغیر اِجازت کے بھی جاسکتا ہے۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 جھوٹے نبی کا فتنہ : 6 2
4 عیسائیوں کی طرف سے حملے : 6 2
5 حضرت عثمان کی کیفیت : 6 2
6 نجات کا مدار کیا ہے ؟ 8 2
7 اِسلام پوری دُنیا میں پھیل کر رہا : 9 2
8 فرانس کا سکہ اَور کلمہ ٔطیبہ : 10 2
9 چین کے حاکم کو دعوت نامہ : 10 2
10 صدیوں اِسلام دُنیا کی واحد سپر پاور رہا : 10 2
11 اِسلام کی راہ میں حکمران رُکاوٹ ہیں : 11 2
12 علمی مضامین سلسلہ نمبر٦٥ 13 1
13 حضرت سیّد اَحمد شہید نور اللہ مرقدہ 13 12
14 قسط : ٢٥ پردہ کے اَحکام 29 1
15 فیشن پرستی : 29 14
16 دُوسری قوموں کا لباس اَور فیشن اِختیار کرنا عقل و نقل کی روشنی میں : 30 14
17 شرعی دلیل : 31 14
18 تشبہ یعنی دُسری قوموں کے طور طریق اِختیار کرنے کے شرعی اَحکام : 33 14
19 تشبہ ختم ہوجانے کی پہچان : 33 14
20 ضروری تنبیہ اَز مرتب : 34 14
21 دُوسری قوموں کے نئے نئے فیشن اِختیار کرنا : 35 14
22 قسط : ٢١سیرت خُلفَا ئے راشد ین 37 1
23 اَمیر المؤمنین فاروقِ اَعظم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ 37 22
24 فاروقِ اَعظم کے گشت کے چند واقعات : 37 22
25 نظام سرمایہ داری کی لوٹ مار کا ایک اَور کرتب 44 1
26 تھرڈ پارٹی اِنشورنس، جبری : 44 25
27 گلدستۂ اَحادیث 50 1
28 سجدہ سات اَعضاء پر اَور رفع یدین سات مقامات پر کیا جائے : 50 27
29 حج نہ کرنے یا حج میں تاخیر کے حیلے بہانے 53 1
30 کیا حج بڑھاپے میں کرنے کا کام ہے ؟ 54 27
31 حج سے پہلے نماز روزہ کا بہانہ : 56 27
32 حج کے بعد گناہ نہ ہوجانے کا بہانہ : 56 27
33 پہلے کچھ کھا کمالیں : 57 27
34 گھر میں حج کا ماحول نہیں : 58 27
35 پہلے والدین کو حج کرانا : 58 27
36 پہلے گھر کے سربراہ کا حج کرنا : 58 27
37 بیوی یا والدہ کو ساتھ لے جانے کا عذر : 59 27
38 اپنی شادی کا بہانہ : 59 27
39 بچیوں کی شادی کا مسئلہ : 60 27
40 بچوں کو کس کے حوالے کریں ؟ 60 27
41 کاروبار کس کے حوالے کریں ؟ 60 27
42 حج کے بجائے عمرہ کرنا : 61 27
43 بقیہ : نظام سرمایہ داری کی لوٹ مار کا ایک اَور کرتب 61 25
44 اَخبار الجامعہ 62 1
45 وفیات 63 1
Flag Counter