Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2013

اكستان

19 - 64
٢۔  مولانا مملوک علی دہلی کالج کے مدرس تھے دیوبندی تحریک کے اَکثر اَساتذہ  مولانا مملوک علی کے شاگرد ہیں جس سال مولانا محمد اِسحاق مکہ مکرمہ پہنچے اُسی سال وہ حج کو گئے مولانا محمد یعقوب نے سوانح ِمولانا محمد قاسم میں کسی خاص مقصد کو ملحوظ رکھ کر اِس کا اِجمالی ذکر کیا ہے۔ 
(الف)  مولانا محمد اِسحاق اَور مولانا محمد یعقوب کی جاگیر سے جو روپیہ حاصل ہوتا تھا اُس کا اِنتظام ایک جماعت کے ہاتھ میں رہا ہے اُس میں مولانا مملوک علی اَور مولانا مظفر حسین خاص حیثیت رکھتے تھے۔ 
(ب) مکہ معظمہ سے واپس آکر اَلامیر اِمدادُاللہ بھی اِسی سوسائٹی میں شامل ہوگئے۔ 
(ج )  اِن لوگوں کے متبعین کو ہم اِمام محمد اِسحاق کی'' دہلوی پارٹی'' کہتے ہیں جس کے رہنما اَلامیر اِمدادُ اللہ تھے۔ 
سقوطِ دہلی کے بعد اِس دہلوی پارٹی کے اَفراد منتشر ہوگئے یہاں تک کہ اَ لامیر اِمدادُاللہ مکہ معظمہ پہنچے اَور مولانا محمد قاسم بھی نام بدل کر حج کے لیے نکلے ،مولانا  محمد یعقوب کے مکتوبات میں اِس سفر کا پورا تذکرہ موجود ہے۔ اَمیر اِمدادُاللہ نے مکہ معظمہ میں فیصلہ کیا کہ اِمام عبدالعزیز کے مدرسہ کی طرح دہلی سے باہر مدرسہ  بنایا جائے اَور اِمام محمد اِسحاق کے طریقہ پر نئی جماعت تیار کی جائے۔ 
اِس جماعت کے اِمتیازی اَوصاف میں ہم  وحدة الوجود  ،  حنفی فقہ کا اِلتزام  ، ترکی خلافت سے اِتصال  ،  یہ تین اُصول معین کر سکتے ہیں۔ ''
(مقدمہ تحریک ِشیخ الہند   ملخصًا اَز  ص ٢٠  تا  ٢٢ ) 
حضرت سیّد اَحمد شہید رحمة اللہ علیہ نے آزاد قبائل کو اَپنا مرکز کیوں بنایا  ؟
اِس سوال کا جواب بھی مولانا عبیداللہ سندھی کی اِسی تحریر میں ملتا ہے وہ لکھتے ہیں  : 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 جھوٹے نبی کا فتنہ : 6 2
4 عیسائیوں کی طرف سے حملے : 6 2
5 حضرت عثمان کی کیفیت : 6 2
6 نجات کا مدار کیا ہے ؟ 8 2
7 اِسلام پوری دُنیا میں پھیل کر رہا : 9 2
8 فرانس کا سکہ اَور کلمہ ٔطیبہ : 10 2
9 چین کے حاکم کو دعوت نامہ : 10 2
10 صدیوں اِسلام دُنیا کی واحد سپر پاور رہا : 10 2
11 اِسلام کی راہ میں حکمران رُکاوٹ ہیں : 11 2
12 علمی مضامین سلسلہ نمبر٦٥ 13 1
13 حضرت سیّد اَحمد شہید نور اللہ مرقدہ 13 12
14 قسط : ٢٥ پردہ کے اَحکام 29 1
15 فیشن پرستی : 29 14
16 دُوسری قوموں کا لباس اَور فیشن اِختیار کرنا عقل و نقل کی روشنی میں : 30 14
17 شرعی دلیل : 31 14
18 تشبہ یعنی دُسری قوموں کے طور طریق اِختیار کرنے کے شرعی اَحکام : 33 14
19 تشبہ ختم ہوجانے کی پہچان : 33 14
20 ضروری تنبیہ اَز مرتب : 34 14
21 دُوسری قوموں کے نئے نئے فیشن اِختیار کرنا : 35 14
22 قسط : ٢١سیرت خُلفَا ئے راشد ین 37 1
23 اَمیر المؤمنین فاروقِ اَعظم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ 37 22
24 فاروقِ اَعظم کے گشت کے چند واقعات : 37 22
25 نظام سرمایہ داری کی لوٹ مار کا ایک اَور کرتب 44 1
26 تھرڈ پارٹی اِنشورنس، جبری : 44 25
27 گلدستۂ اَحادیث 50 1
28 سجدہ سات اَعضاء پر اَور رفع یدین سات مقامات پر کیا جائے : 50 27
29 حج نہ کرنے یا حج میں تاخیر کے حیلے بہانے 53 1
30 کیا حج بڑھاپے میں کرنے کا کام ہے ؟ 54 27
31 حج سے پہلے نماز روزہ کا بہانہ : 56 27
32 حج کے بعد گناہ نہ ہوجانے کا بہانہ : 56 27
33 پہلے کچھ کھا کمالیں : 57 27
34 گھر میں حج کا ماحول نہیں : 58 27
35 پہلے والدین کو حج کرانا : 58 27
36 پہلے گھر کے سربراہ کا حج کرنا : 58 27
37 بیوی یا والدہ کو ساتھ لے جانے کا عذر : 59 27
38 اپنی شادی کا بہانہ : 59 27
39 بچیوں کی شادی کا مسئلہ : 60 27
40 بچوں کو کس کے حوالے کریں ؟ 60 27
41 کاروبار کس کے حوالے کریں ؟ 60 27
42 حج کے بجائے عمرہ کرنا : 61 27
43 بقیہ : نظام سرمایہ داری کی لوٹ مار کا ایک اَور کرتب 61 25
44 اَخبار الجامعہ 62 1
45 وفیات 63 1
Flag Counter