Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2012

اكستان

21 - 65
کراچی میں اُن سے ملاقاتیں بہت ہوتی رہیں اَور بہت سے لوگوں سے سننے میں آیا کہ مولانا اُن سے بیعت ہوگئے ہیں۔ 
اِس کے بعد ایک دفعہ مولانا سے لاہور ہی میں ملاقات ہوئی تو میں نے اَثنائِ گفتگو دریافت کیا کہ آنجناب کا تعلق ِ بیعت کن سے ہے  ؟  مولانا نے کچھ واقعات ذکر فرمائے اَور بتلایا کہ مولانا محمد شفیع صاحب نگینوی  ١  رحمة اللہ علیہ سے ہے۔ مولانا نے اپنی بیعت کے سلسلہ میں صرف اُن ہی کا اِسمِ گرامی ذکر فرمایا۔ اِس سے معلوم ہوا کہ بیعت کا تعلق تو اُن سے ہی رہا۔ اگرچہ دیگر اَکابر کا بے حد اِحترام فرماتے رہے ہیں۔ میں حضرت مولانا محمد شفیع صاحب رحمة اللہ علیہ سے واقف نہ تھا بعد میں مولانا محمد شفیع صاحب رحمة اللہ علیہ کے بارے میں لوگوں سے سنا کہ اُن کی ایک دفعہ عجیب کرامت بھی ظاہرہوئی تھی۔ وہ ایک مذبوح جانور کا اِحیاء تھا بالکل ویسا ہی واقعہ جیسا حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمة اللہ علیہ کا تھا۔
اگست ١٩٧٤ء کی بات ہے کہ حضرت مولانا نے مولانا عبدالمعبود صاحب کا ذکر فرمایا (جو  ایک معمر بزرگ ہیں موصل کے رہنے والے ہیں جو پاکستان کے شمالی پہاڑوں میں کافرستان کے قریب ایک موضع ہے) اُن کے بارے میں کچھ دیر باتیں ہوتی رہیں۔مولانا نے فرمایا کہ وہ میرے دادا جان کے نوعمری کے دَور کے ملنے والے ہیں۔ والد صاحب سے ملتے ہیں تو اُن کی باتیں سناتے ہیں۔ 
مولانا عبدالمعبود صاحب  ٢  کا نام اَور اُن کی باتیں میں نے پہلے پہل اپنے ایک دوست مولانا عبدالمجید صاحب سے سنی تھیں جو دارُالعلوم دیوبند کے فاضل ہیں اَور سکھر میں کاروبار کرتے ہیں اُن کی ملاقات مولاناعبدالمعبود صاحب سے بحری جہازمیں ہوئی تھی جبکہ وہ حج کے لیے سفر کر رہے تھے۔اِس کے کچھ دیر بعد ١٩٦٣ء میں مولانا موصوف لاہور آئے اَور خاصا چرچا ہوا۔ اُس وقت متعدد بار ملاقات ہوئی اَور خود اپنے آپ باتیں کرنے کا موقع ملتا رہا۔ 
    ١  نگینہ ضلع بجنور کا ایک قصبہ ہے۔ یو پی میں واقع ہے پنجاب کی سرحد سے لے کر وہاں تک فاصلہ سو میل کے قریب ہوگا۔ بڑی ریلوے لائن جو مراد آباد، رامپور، بریلی، لکھنؤ ،بنارس ہوتی ہوئی کلکتہ جاتی ہے، یہاں سے گزرتی ہے۔ 
   ٢  مولانا عبدالمعبود صاحب کے تفصیلی حالات کے لیے دیکھیے  : ماہنامہ اَنوارِمدینہ اَکتوبر ٢٠٠٤ئ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 9 1
4 دین کی برکت : صدمہ بھی، برداشت بھی : 11 3
5 میدانِ جنگ میں ہنسنا مسکرانا : 11 3
6 حضرت خالد کا اِیرانی جرنیل کو دھمکی نامہ : 12 3
7 جانی نقصان بہت ہی کم ،تُرکوں کے خیالات : 12 3
8 ''حدیث ''قرآن کی شرح ہے : 13 3
9 جب نبی علیہ السلام سے محبت ہوگی تو سنت پر عمل آسان ہو جائے گا : 14 3
10 علماء نے بڑی محنت سے لوگوں کی آسانی کے لیے'' فقہ'' مرتب کی : 14 3
11 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥٤ 16 1
12 یہ مختصر مضمون تاثرات کا ایک خاکہ ہے۔ 17 1
13 آپ کے چار عظیم واضح و باہر صدقات ِ جاریہ ہیں : 29 1
14 وفیات 31 1
15 قسط : ٢٧ اَنفَاسِ قدسیہ 33 1
16 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات 33 15
17 قسط : ١٣ پردہ کے اَحکام 39 1
18 اَجنبی مردوں سے عورت کو گفتگو کرنے کا شرعی طریقہ : 39 17
19 حیاء و فطرت کا مقتضی : 40 17
20 اَجنبی مرد سے نرمی سے گفتگو کرنے کا نقصان : 41 17
21 گفتگو کا طریقہ و قولِ معروف کی تشریح : 41 17
22 بد اَخلاقی و بد تہذیبی کا شبہ : 42 17
23 حیا و شرم کا تحفظ : 42 17
24 بقیہ : اَنفاسِ قدسیہ 43 15
25 سیرت خلفائے راشدین 44 1
26 خلیفہ رسول اللہ حضرت اَبوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ 44 25
27 خلافت ِصدیقی کے بابرکت کارنامے : 44 25
28 قسط : ٦اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 47 1
29 اِسلامی صکوک پر تحفظات 48 28
30 اِسلامی صکوک پر پہلا تحفظ : مدیر صکوک کی مرعوبیت 48 28
31 اَصل منصوبے میں حاملین ِ صکوک کی ملکیت : 49 28
32 اِسلامی صکوک پر دُوسرا تحفظ : 50 28
33 (٢) مدرسوں میں حیلہ تملیک عام ہے : 53 28
34 قسط : ٥ ، آخری شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیوبندی کی زندگی ایک نظر میں 56 1
35 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter