ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2012 |
اكستان |
|
قسط : ٢٧ اَنفَاسِ قدسیہ قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات ( حضرت مولانا مفتی عزیز الرحمن صاحب بجنور ی ) فاضل دارُالعلوم دیوبند و خلیفہ مجاز حضرت مدنی اَفسوس ہے کہ لوگ اِتباع ِسنت کو کرامت نہیں سمجھتے اَور ایسی چیزوں کو کہ جن کو'' حیض الرجال '' (یعنی کرامت کو صوفیاء نے حیض الرجال سے تعبیر کیا ہے) کہا جاتا ہے، کی طرف دَوڑ تے ہیں کہ جن سے کچھ فائدہ نہیں کیونکہ کرامت کی اِتباع اپنے مکان میں نہیں یہ تو عطیۂ اِلٰہی ہے اَور مفید اِتباع ِ سنت ہی ہوتی ہے اَور اِسی کا اِنسان مکلف ہے ۔اِسی اصول کے مطابق حضرت کے متعلق اِتباعِ سنت کی چند چیزیں پیش کرتا ہوں۔ (١) ایک مرتبہ آپ نے درسِ بخاری شریف میں اِرشاد فرمایا تھا کہ بفضلہ تعالیٰ میں بسرعت تقریر کر سکتا ہوں لیکن یہ توقف فی الکلام (ٹھہر ٹھہر کر کلام کرنا) بہت مشقت کے بعد حاصل کیا ہے کیونکہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : مَاکَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ۖ یَسْرُدُ سَرْدَکُمْ ھٰذَا وَلٰکِنَّہ کَانَ یَتَکَلَّمُ بِکَلَامٍ یُبَیِّنُہ فَصْل ، یَحْفَظُہ مَنْ َجَلَسَ اِلَیْہِ ۔ (ترمذی : ٣٦٣٩)''جناب ِ رسول اللہ ۖ تمہاری اِس سبقت ِ لسانی کی طرح سبقت نہیں فرماتے تھے بلکہ وہ تو نہایت واضح اَور فاصل کلام کرتے تھے آپ کے پاس بیٹھنے والا یاد کرلیتا تھا۔'' یہ ہے وہ کرامت کہ جس پر لاکھوں نام نہاد کرامتیں نثار ہوجائیں۔ یہ ظاہر ہے کہ وہ چیزیں جو