Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2012

اكستان

44 - 65
       سیرت خلفائے راشدین
(  حضرت مولانا عبدالشکور صاحب فاروقی لکھنوی   )
خلیفہ رسول اللہ حضرت اَبوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
خلافت ِصدیقی  کے بابرکت کارنامے  : 
اگرچہ آپ کا زمانۂ خلافت بہت مختصر تھا اَور ایسے نازک وقت میں آپ خلیفہ ہوئے تھے کہ کوئی فرشتہ بھی اگر ہوتا تو کچھ نہ کر سکتا تھا مگر پھر بھی آپ نے جو کام کیے اَمن و اِطمینان کے زمانہ میں بھی اِس سے بڑھ کر نہ ہو سکتے تھے۔ چنانچہ چند اُمور درجِ ذیل ہیں ۔ 
(١)  سب سے پہلا اَور اہم کام رسولِ خدا  ۖ  کی نماز جنازہ اَور تدفین کا تھا جس کو حضرت صدیق رضی اللہ عنہ نے بڑی حسن و خوبی سے اَنجام دیا۔ 
(٢)  صحابہ کرام پر اُس وقت قیامت ِ کبری یعنی رسولِ خدا  ۖ کی وفات کا جو اَثر تھا اُس نے اُن نے حواس کو مختل کردیا تھا، کوئی آپ  ۖ  کی وفات کا منکر تھا ،کسی کے منہ پر مہر خاموشی لگ گئی تھی ،کوئی بے تاب تھا جیسا روایات میں مذکور ہے ۔حضرت صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سب سے پہلے یہ کیا کہ حجرۂ مقدسہ میں تشریف لے گئے اَور آنحضرت  ۖ  کے رُخِ اَنور سے چادر ہٹا کر جبین مبارک کو بوسہ دیا اَور سوز ِجگر نے یہ کلمات زبانِ مبارک سے جاری کیے  :  وَانَبِیَّاہْ      وَاخَلِیْلَاہْ    وَاصَفِیَّاہْ
بس یہ کہہ کر باہر آگئے اَور ایک خطبہ پڑھا جس کا ایک ایک لفظ مسلمانوں کے لیے آبِ حیات تھا اِس خطبہ میں آیات ِ قرآنیہ کے حوالے سے یہ بھی آپ نے بتایا کہ قرآنِ مجید میں آنحضرت  ۖ  کی وفات کی خبر موجود ہے اَور یہ بھی فرمایا کہ جولوگ محمد  ۖ  کی عبادت کرتے تھے اُن کو معلوم ہو کہ اُن کے خدا کا اِنتقال ہو گیا لیکن جو لوگ اللہ کی عبادت کرتے ہیں وہ مطمئن رہیں کہ اُن کا خدا زندہ ہے اَور کبھی نہ مرے گا ،اِس خطبہ نے سب کو باہوش کردیا سوتے سے جگادیا۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 9 1
4 دین کی برکت : صدمہ بھی، برداشت بھی : 11 3
5 میدانِ جنگ میں ہنسنا مسکرانا : 11 3
6 حضرت خالد کا اِیرانی جرنیل کو دھمکی نامہ : 12 3
7 جانی نقصان بہت ہی کم ،تُرکوں کے خیالات : 12 3
8 ''حدیث ''قرآن کی شرح ہے : 13 3
9 جب نبی علیہ السلام سے محبت ہوگی تو سنت پر عمل آسان ہو جائے گا : 14 3
10 علماء نے بڑی محنت سے لوگوں کی آسانی کے لیے'' فقہ'' مرتب کی : 14 3
11 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥٤ 16 1
12 یہ مختصر مضمون تاثرات کا ایک خاکہ ہے۔ 17 1
13 آپ کے چار عظیم واضح و باہر صدقات ِ جاریہ ہیں : 29 1
14 وفیات 31 1
15 قسط : ٢٧ اَنفَاسِ قدسیہ 33 1
16 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات 33 15
17 قسط : ١٣ پردہ کے اَحکام 39 1
18 اَجنبی مردوں سے عورت کو گفتگو کرنے کا شرعی طریقہ : 39 17
19 حیاء و فطرت کا مقتضی : 40 17
20 اَجنبی مرد سے نرمی سے گفتگو کرنے کا نقصان : 41 17
21 گفتگو کا طریقہ و قولِ معروف کی تشریح : 41 17
22 بد اَخلاقی و بد تہذیبی کا شبہ : 42 17
23 حیا و شرم کا تحفظ : 42 17
24 بقیہ : اَنفاسِ قدسیہ 43 15
25 سیرت خلفائے راشدین 44 1
26 خلیفہ رسول اللہ حضرت اَبوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ 44 25
27 خلافت ِصدیقی کے بابرکت کارنامے : 44 25
28 قسط : ٦اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 47 1
29 اِسلامی صکوک پر تحفظات 48 28
30 اِسلامی صکوک پر پہلا تحفظ : مدیر صکوک کی مرعوبیت 48 28
31 اَصل منصوبے میں حاملین ِ صکوک کی ملکیت : 49 28
32 اِسلامی صکوک پر دُوسرا تحفظ : 50 28
33 (٢) مدرسوں میں حیلہ تملیک عام ہے : 53 28
34 قسط : ٥ ، آخری شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیوبندی کی زندگی ایک نظر میں 56 1
35 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter