Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2012

اكستان

16 - 65
علمی مضامین                                                                    سلسلہ نمبر ٥٤  
''اَلحامد ٹرسٹ''نزد جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہورکی جانب سے شیخ المشائخ محدثِ کبیر حضرت اَقدس مولانا سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے بعض اہم خطوط اور مضامین کو سلسلہ وار شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جو تاحال طبع نہیں ہوسکے جبکہ ان کی نوع بنوع خصوصیات اس بات کی متقاضی ہیں کہ افادۂ عام کی خاطر اِن کو شائع کردیا جائے۔ اسی سلسلہ میں بعض وہ مضامین بھی شائع کیے جائیں گے جو بعض جرا ئد و اخبارات میں مختلف مواقع پر شائع ہو چکے ہیں تاکہ ایک ہی لڑی میں تمام مضامین مرتب و یکجا محفوظ ہو جائیں۔ (اِدارہ)
اَلْمُحَدِّثُ الْکَبِیْرُحضرت مولانا محمد یوسف صاحب رحمہ اللہ رحمةً واسعةً سے میری ملاقات اُس زمانہ سے ہے جب آپ نے ٹنڈوالہ یار سے آکر مدرسہ عربیہ اِسلامیہ نیوٹاؤن کی بنیاد ڈالی۔  ١   اُس وقت صرف دو کمرے بنے تھے، باقی پوری جگہ خالی تھی ناہموار بھی تھی چہار دیواری نا مکمل تھی۔ یہ دو کمرے موجودہ مسجد کے شمالی مشرقی حصہ میں تھے۔ 
   ١   معتبر ذرائع سے میں نے یہ بات سنی ہے اگرچہ اُن کا نام اَب ذہن میں نہیں رہا کہ اِن دونوں بزرگوں میں باہم رابطہ کا سبب یہ بنا کہ حضرت کے عربی اَشعار کسی رسالہ میں شائع ہوئے اُس میں یہ اَشعار حضرت بنوری رحمة اللہ علیہ کی نظر سے گزرے جس سے حضرت بہت متاثر ہوئے اَور ملاقات کا شوق پیدا ہوا بعد اَزاں حضرت بنوری جب لاہور تشریف لائے تو دونوں بزرگوں کی ملاقات ہوئی۔ حضرت اَقدس نے شاید تواضعًا اِس واقعہ کا ذکر نہیں فرمایا ،واللہ اعلم۔
اَلبتہ میرے مشاہدہ میں یہ بات رہی ہے کہ جب بھی یہ دونوں بزرگ مل بیٹھتے تو حضرت بنوری حضرت والد ماجد  سے  عربی میں گفتگو کو ترجیح دیتے تھے اَور اِس گفتگو کی لطف اَندوزی حضرت بنوری کے چہرے سے خوب عیاں ہوتی تھی،  حضرت بنوری   کو ایک بار جامعہ سے گاڑی میں حضرت والد صاحب رُخصت فرما رہے تھے اَحقر ڈرائیور کے ساتھ والی نشست پر آگے بیٹھا ہوا تھا حضرت بنوری پچھلی نشست پر تشریف فرما تھے حضرت والد صاحب نے میرے بارے میں فرمایا کہ یہ محمود میاں ہے تو اِس نام پر بہت خوش ہوئے اَور حضرت سے عربی میں اِس کا اِظہار فرمایا جس کا مطلب جو یاد پڑتا ہے کچھ اِس طرح تھا کہ بہت  ............ .  مُحَمَّد ، حَامِد ،  مَحْمُوْد ......... (محمود میاں غفرلہ ) 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 9 1
4 دین کی برکت : صدمہ بھی، برداشت بھی : 11 3
5 میدانِ جنگ میں ہنسنا مسکرانا : 11 3
6 حضرت خالد کا اِیرانی جرنیل کو دھمکی نامہ : 12 3
7 جانی نقصان بہت ہی کم ،تُرکوں کے خیالات : 12 3
8 ''حدیث ''قرآن کی شرح ہے : 13 3
9 جب نبی علیہ السلام سے محبت ہوگی تو سنت پر عمل آسان ہو جائے گا : 14 3
10 علماء نے بڑی محنت سے لوگوں کی آسانی کے لیے'' فقہ'' مرتب کی : 14 3
11 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥٤ 16 1
12 یہ مختصر مضمون تاثرات کا ایک خاکہ ہے۔ 17 1
13 آپ کے چار عظیم واضح و باہر صدقات ِ جاریہ ہیں : 29 1
14 وفیات 31 1
15 قسط : ٢٧ اَنفَاسِ قدسیہ 33 1
16 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات 33 15
17 قسط : ١٣ پردہ کے اَحکام 39 1
18 اَجنبی مردوں سے عورت کو گفتگو کرنے کا شرعی طریقہ : 39 17
19 حیاء و فطرت کا مقتضی : 40 17
20 اَجنبی مرد سے نرمی سے گفتگو کرنے کا نقصان : 41 17
21 گفتگو کا طریقہ و قولِ معروف کی تشریح : 41 17
22 بد اَخلاقی و بد تہذیبی کا شبہ : 42 17
23 حیا و شرم کا تحفظ : 42 17
24 بقیہ : اَنفاسِ قدسیہ 43 15
25 سیرت خلفائے راشدین 44 1
26 خلیفہ رسول اللہ حضرت اَبوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ 44 25
27 خلافت ِصدیقی کے بابرکت کارنامے : 44 25
28 قسط : ٦اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 47 1
29 اِسلامی صکوک پر تحفظات 48 28
30 اِسلامی صکوک پر پہلا تحفظ : مدیر صکوک کی مرعوبیت 48 28
31 اَصل منصوبے میں حاملین ِ صکوک کی ملکیت : 49 28
32 اِسلامی صکوک پر دُوسرا تحفظ : 50 28
33 (٢) مدرسوں میں حیلہ تملیک عام ہے : 53 28
34 قسط : ٥ ، آخری شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیوبندی کی زندگی ایک نظر میں 56 1
35 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter