Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2012

اكستان

17 - 65
ایک دفعہ(حاضری ہوئی تو) حضرت مولانا لطف اللہ صاحب (جہانگیرہ) مدظلہ اَور دُوسری  دفعہ حاضری ہوئی تو حضرت مولانا نافع گل صاحب رحمة اللہ علیہ سے بھی ملاقات ہوئی۔ پھر بارہا حاضری ہوئی تو شرف ِ ملاقات حاصل ہوتا رہا۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کی مساعی میں برکت دی اَور جلد ہی اِتنی عظیم مسجد اَور بڑا مدرسہ جس کا کتب خانہ بھی بہت اچھا ہے بن گیا۔ اَور بفضل ِ خدا بہت سے ممالکِ بعیدہ کے طلبہ کا مرجع بن گیا، اللہ تعالیٰ مولانا المحترم کے لیے اِس صدقہ جاریہ کو قائم رکھے اِس کا فیض مزید عام ہو۔ 
یہ مختصر مضمون تاثرات کا ایک خاکہ ہے۔ 
حضرت مولانا خود اِرشاد فرماتے تھے کہ میرے ساتھ حق تعالیٰ کے معاملات شرو ع ہی سے عجیب و غریب رہے ہیں اَور بالکل آغاز ِزندگی سے حالات سنایا کرتے تھے۔ جب حصولِ علم کے لیے سفر شروع کیا اَور اَفغانستان تشریف لے گئے۔ اِن کی تفصیلات شاید مولانا کے رشتہ دار حضرات جو بچپن کے حالات سے واقف ہوں بتلا سکیںگے لیکن ہم نے جو اپنی آنکھوں سے قدرت کا عجیب معاملہ دیکھا ہے وہ یہ ہے کہ ہمارے علم میں ہندو پاک و بنگلہ دیش میں بڑا مدرسہ ایسا کوئی نہیں ہے جہاںضرورتاً زکوة کی تملیک کرا کر اُسے حوائج ِ مدرسہ پر صرف نہ کیا جاتا ہو لیکن حضرت مولانا کے لیے اللہ تعالیٰ نے مدرسہ کے لیے دیگر عطیات کا جو محض بمد اِمداد ہوں ایسا وسیع باب کھولا تھا کہ آپ کے تمام ترقیاتی منصوبے وغیرہ سب اِن سے ہی چلتے تھے۔ 
خدا وند ِکریم نے اِستغناء بھی بہت بخشا تھا۔ ثقہ حضرات سے سنا ہے کہ کبھی کبھی معطی(چندہ دینے والے) حضرات کو آداب بھی سکھاتے تھے کہ زکوة جس پر واجب ہے وہ خود آکر دے۔ یہ ضروری نہیں کہ مدرسہ کے لیے رقم کے واسطے مدرسہ ہی کا آدمی بھیجا جائے۔ 
اِسی طرح برسوں سے یہ بھی سنتا آرہا ہوں کہ جب مدِّ زکوة کا فنڈ بقدرِ ضرورت ِمدرسہ پورا ہوجاتا تھا تو آپ دُوسرے ضرورت مند اَفراد یا مدارس کی طرف توجہ دِلادیتے تھے کہ ہمارے یہاں جتنی ضرورت تھی وہ رقم آگئی ہے فلاں جگہ ضرورت ہے اُنہیں دیں۔ 
حق تعالیٰ کے عجیب معاملات ہی میں سے ایک یہ معاملہ بھی تھا کہ آپ کو علامہ عصر حضرت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 9 1
4 دین کی برکت : صدمہ بھی، برداشت بھی : 11 3
5 میدانِ جنگ میں ہنسنا مسکرانا : 11 3
6 حضرت خالد کا اِیرانی جرنیل کو دھمکی نامہ : 12 3
7 جانی نقصان بہت ہی کم ،تُرکوں کے خیالات : 12 3
8 ''حدیث ''قرآن کی شرح ہے : 13 3
9 جب نبی علیہ السلام سے محبت ہوگی تو سنت پر عمل آسان ہو جائے گا : 14 3
10 علماء نے بڑی محنت سے لوگوں کی آسانی کے لیے'' فقہ'' مرتب کی : 14 3
11 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥٤ 16 1
12 یہ مختصر مضمون تاثرات کا ایک خاکہ ہے۔ 17 1
13 آپ کے چار عظیم واضح و باہر صدقات ِ جاریہ ہیں : 29 1
14 وفیات 31 1
15 قسط : ٢٧ اَنفَاسِ قدسیہ 33 1
16 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات 33 15
17 قسط : ١٣ پردہ کے اَحکام 39 1
18 اَجنبی مردوں سے عورت کو گفتگو کرنے کا شرعی طریقہ : 39 17
19 حیاء و فطرت کا مقتضی : 40 17
20 اَجنبی مرد سے نرمی سے گفتگو کرنے کا نقصان : 41 17
21 گفتگو کا طریقہ و قولِ معروف کی تشریح : 41 17
22 بد اَخلاقی و بد تہذیبی کا شبہ : 42 17
23 حیا و شرم کا تحفظ : 42 17
24 بقیہ : اَنفاسِ قدسیہ 43 15
25 سیرت خلفائے راشدین 44 1
26 خلیفہ رسول اللہ حضرت اَبوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ 44 25
27 خلافت ِصدیقی کے بابرکت کارنامے : 44 25
28 قسط : ٦اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 47 1
29 اِسلامی صکوک پر تحفظات 48 28
30 اِسلامی صکوک پر پہلا تحفظ : مدیر صکوک کی مرعوبیت 48 28
31 اَصل منصوبے میں حاملین ِ صکوک کی ملکیت : 49 28
32 اِسلامی صکوک پر دُوسرا تحفظ : 50 28
33 (٢) مدرسوں میں حیلہ تملیک عام ہے : 53 28
34 قسط : ٥ ، آخری شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیوبندی کی زندگی ایک نظر میں 56 1
35 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter