Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2012

اكستان

19 - 65
تمہارے شعر مامون دمشقی کے اَشعار سے اَچھے تھے۔ پھر اپنے قصائد میں سے مستحضر اَشعار سنائے۔
 میں شاعر نہیں ہوں کبھی کبھار کوئی شعر بن جائے تو یہ شاعری نہیں۔ میں مولانا المرحوم کے  حسن ِ اِلتفات واِنبساط کو قائم رکھنے کے لیے اپنے اُستاذِ محترم مولانا عبدالحق صاحب مدنی نور اللہ مرقدہ کے منتخب اَشعار سناتا رہا جن میں یہ اَشعار بھی تھے۔ 
یَا مَنْ تَبَاعَدَ عَنِّیْ غَیْرُ مُکْتَرِثٍ	لٰکِنَّہ لِلضَّنِّیْ وَ السَّقَمِ اَوْصٰی بِیْ
تَرَکْتَنِیْ مُسْتَھَامَ الْقَلْبِ ذَا حَرْقٍ	اَخَا الْجَوِیِّ بَیْنَ بِلْبَالِ وَ اَوْصَاب
اُرَاقِبُ النَّجْمَ فِیْ جَنْحِِ الدُّجٰی کَلْفًا	کَاَنَّنِیْ رَاصِد لِّلنَّجْمِ اَوْصَابِیْ
حضرت مولانا کا یہ ایک پہلو تھا جو گزرے ہوئے واقعات کے ذیل میں آگیا، ورنہ مولانا کو بفضل ِ خدا تمام علوم مستحضر تھے۔ منطق کی کتابوں کی عبارتیں بھی یاد تھیں۔ 
مختلف مجالس میں بہت سی باتیں سامنے آتی رہیں۔ آپ نے اپنے یہاں مدرسہ میں شاید غیرملکی طلبہ کی رعایت میں اِن علوم کی کتابیں نہیں رکھی ہیں۔ اَور غالبًا اِس طرف زیادہ توجہ رہی ہے کہ طلبہ علوم عالیہ میں زیادہ بصیرت حاصل کریں۔ اَور اُن کی توجہ...............اُمور کی طرف زیادہ ہو۔ 
غالبًا ٨ جون ١٩٧٤ء کے قریب کی بات ہے کہ حضرت والا اَور حضرت مولانا المفتی محمود مدظلہم دونوں ہی تشریف فرما تھے کہ میں نے منطق کی ایک کتاب کا ذکر کیا کہ وہ مجھے بہت پسند ہے۔ یہ کتاب مدینہ منورہ میں پھوپھی صاحبہ اُخت حضرت مولانا عبدالحق صاحب مدنی رحمة اللہ علیہما کے پاس مولانا کی الماری بھر کتابوں میں سے ایک تھی۔ یہ بو علی سینا کی لکھی ہوئی ہے اَور اُنہوں نے منطق کے تمام قواعد منظوم کردیے ہیں۔ اَشعار طلبہ کو آسانی سے یاد ہوجاتے ہیں یہ کتاب پڑھا کر یاد کرا دی جائے تو سارے قواعد یاد ہی رہیں گے۔ مگر میں چاہتاہوں کہ اَشعار کا ترجمہ اَور مختصر شرح اُردو میں آجائے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 9 1
4 دین کی برکت : صدمہ بھی، برداشت بھی : 11 3
5 میدانِ جنگ میں ہنسنا مسکرانا : 11 3
6 حضرت خالد کا اِیرانی جرنیل کو دھمکی نامہ : 12 3
7 جانی نقصان بہت ہی کم ،تُرکوں کے خیالات : 12 3
8 ''حدیث ''قرآن کی شرح ہے : 13 3
9 جب نبی علیہ السلام سے محبت ہوگی تو سنت پر عمل آسان ہو جائے گا : 14 3
10 علماء نے بڑی محنت سے لوگوں کی آسانی کے لیے'' فقہ'' مرتب کی : 14 3
11 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥٤ 16 1
12 یہ مختصر مضمون تاثرات کا ایک خاکہ ہے۔ 17 1
13 آپ کے چار عظیم واضح و باہر صدقات ِ جاریہ ہیں : 29 1
14 وفیات 31 1
15 قسط : ٢٧ اَنفَاسِ قدسیہ 33 1
16 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات 33 15
17 قسط : ١٣ پردہ کے اَحکام 39 1
18 اَجنبی مردوں سے عورت کو گفتگو کرنے کا شرعی طریقہ : 39 17
19 حیاء و فطرت کا مقتضی : 40 17
20 اَجنبی مرد سے نرمی سے گفتگو کرنے کا نقصان : 41 17
21 گفتگو کا طریقہ و قولِ معروف کی تشریح : 41 17
22 بد اَخلاقی و بد تہذیبی کا شبہ : 42 17
23 حیا و شرم کا تحفظ : 42 17
24 بقیہ : اَنفاسِ قدسیہ 43 15
25 سیرت خلفائے راشدین 44 1
26 خلیفہ رسول اللہ حضرت اَبوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ 44 25
27 خلافت ِصدیقی کے بابرکت کارنامے : 44 25
28 قسط : ٦اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 47 1
29 اِسلامی صکوک پر تحفظات 48 28
30 اِسلامی صکوک پر پہلا تحفظ : مدیر صکوک کی مرعوبیت 48 28
31 اَصل منصوبے میں حاملین ِ صکوک کی ملکیت : 49 28
32 اِسلامی صکوک پر دُوسرا تحفظ : 50 28
33 (٢) مدرسوں میں حیلہ تملیک عام ہے : 53 28
34 قسط : ٥ ، آخری شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیوبندی کی زندگی ایک نظر میں 56 1
35 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter