ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2007 |
اكستان |
|
١ دیکھیے : پرچہ اخبار فلسطین تاریخ ٢١مئی١٩٦٢ء ٢ ''المصور'' مجلہ میں بتاریخ ١٩٦٤ء کولمبیا کے خون چوسنے والے ایک شخص کا واقعہ ذکر کیا گیا لیکن کولمبیا کے تحقیقی اِداروں کو یہ پتہ نہ چل سکا کہ یہ خون چوسنے والے مجرم یہودی ہیں، ہسپتالوں کو خون بیچنے والے مافیا گروپ نہیں۔ دینی مسائل ( نکاحِ باطل اور نکا حِ فاسد ) وہ نکاح جس کے جواز کی شرائط پوری نہ ہوں لیکن جواز کا شبہ موجود ہو تو وہ'' نکاح ِفاسد'' کہلاتا ہے اور جس نکاح کے جواز کی شرائط بھی پوری نہ ہوں اور جواز کا شبہ بھی موجود نہ ہو وہ ''نکاح ِباطل'' کہلاتا ہے۔ نکاحِ فاسد کی مثالیں : 1۔ گواہوں کے بغیر کیاجانے والانکاح ۔ 2۔ دو بہنوں سے یا پھوپھی بھتیجی یا خالہ بھانجی سے اکٹھے نکاح کرنا ۔ 3۔ ایک بہن کے نکاح میں ہوتے ہوئے دُوسری بہن سے نکاح کرنا یا خالہ یا پھوپھی کے نکاح میں ہوتے ہوئے بھانجی یا بھتیجی سے نکاح کرنا ۔ 4۔ ایک بہن کی عدت میں دُوسری بہن سے نکاح کرنا یا پھوپھی کی عدت میں اُس کی بھتیجی سے نکاح کرنا یا خالہ کی عدت میں اُس کی بھانجی سے نکاح کرنا۔ 5۔ جوعورت ایک شخص کی عدت میںہو دُوسرے شخص کا اُس سے نکاح کرنا جبکہ وہ اِس کے عدت میں ہونے سے لاعلم ہو ۔ 6۔ چوتھی بیوی کی عدت میں پانچویں عورت سے نکاح کرنا ۔ 7۔ جس عورت کوخودایک مجلس میں تین طلاقیں دے چکاہو ،غیر مقلدین کے فتوے پر اُس سے بغیر حلالہ کے نکاح کرنا۔ 8۔ جوعورت کسی کے نکاح میں ہو لیکن وہ دُو سرے مرد کولاعلم رکھ کراُس سے نکاح کرلے۔