ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2007 |
اكستان |
|
بھائی اپنے اسلاف کے طریق پر گامزن رہ کر اِلحاد و زندقہ سے محفوظ رہیں اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَی اللّٰہِ ۔ تقریب شادی خانہ آبادی مولانا سید مسعود میاں صاحب بانی جامعہ حضرت ِ اقدس مولانا سید حامد میاں صاحب رحمہ اللہ کے سب سے چھوٹے صاحبزادے مولانا سید مسعود میاں صاحب گزشتہ ماہ کی ٢٧ تاریخ مطابق ٩ ربیع الثانی کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ مولانا کی شادی کراچی کے سید تخلیص حسین صاحب کی دُختر نیک اختر سے ہوئی۔ نمازِ جمعہ کے بعد مسجد بیت المکرم کراچی میں حضرت مولانا عبد الحلیم صاحب چشتی نعمانی دامت برکاتہم العالیہ نے نکاح پڑھایا۔ حضرت مولانا ،بانی جامعہ حضرت اقدس کے دارُالعلوم دیوبند میں ہم سبق رہے ہیں اس لیے بھی اِس موقع پر آپ کی موجودگی سب کے لیے مزید خوشی و مسرت کا باعث بنی۔ اِسی رات رُخصتی کی پُروقار تقریب ہوئی اور اگلے دن بروز ہفتہ بذریعہ قراقرم ریل بارات لاہور کے لیے روانہ ہوئی۔ اتوار کی صبح بخیریت لاہور پہنچے، والحمد للہ۔ دعوت ِ ولیمہ کا مختصر سا نظم یکم مئی بروز منگل ہوا ،مگر قبل ازیں ٢٩ اپریل کی دوپہر کو ایک چھوٹی سی دعوت ِ ولیمہ منعقد ہوئی، اِس لیے کہ مولانا فضل الرحمن صاحب بوجوہ یکم مئی کو تشریف نہیں لاسکتے تھے اِس لیے اُن ہی کی فرمائش پر لاہور پہنچتے ہی چھوٹی سی ہنگامی دعوت ِ ولیمہ منعقد کی گئی جس میں جامعہ مدنیہ قدیم وجامعہ مدنیہ جدید کے اساتذہ کرام بھی شریک ہوئے۔ اللہ تعالیٰ اِس عقد کو دونوں خاندانوں کے لیے خیر و برکت کا باعث بنائے اور ہر قسم کے