ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2007 |
اكستان |
|
شر و فتن سے حفاظت فرمائے، آمین۔ بزم ِقارئین مکرم و محترم جناب سید محمود میاں صاحب زِید مجدکم السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ' اللہ پاک حضر ت قائد حامد میاں صاحب نور اللہ مرقدہ' اور آپ کے اور ہمارے سارے اَسلاف کے درجات بلند فرمائے۔ اُن کا فیض ''اَنوارِ مدینہ'' کی شکل میں بندہ کے پاس حرم شریف پہنچ رہا ہے۔ بندہ حرف بحرف مسجد الحرام کے دفتر میں بیٹھ کر پڑھتا رہتا ہے اور دُعائوں کی توفیق ملتی رہتی ہے۔ سب مضامین معیاری ہوتے ہیں، بالخصوص حضرت کے دُروس و جوابات۔ اَللّٰھُمَّ زِدْ فَزِدْ۔ آج عریضہ لکھنے کی خاص وجہ اپریل 2007ء کے شمارہ کا حرفِ آغاز ہے۔ بے حد اہم مسئلہ کا آپ نے ذکر کیا۔ اللہ پاک حل و اِصلاح کی صورتیں پیدا فرمائیں۔ ہمارے سارے اَکابرین اِن کے حق میں نہیں تھے۔ حضرت تھانوی نور اللہ مرقدہ' فرماتے ہیں قرآن میں مؤمنات کو '' اَلْغَافِلَاتْ '' سے پکار کر بطورِ ''مدح'' کے اِرشاد فرمایا۔ مرد کے لیے غافل ہونا معیوب ہے اور عورت کے لیے '' حسن ''۔ '' اَلْعَالِمَاتْ '' کا خطاب نہیں ہے۔ بندہ کو بھی بے حد شکایات پہنچتی رہتی ہیں۔ اِس بات کو وفاق المدارس کے پاس سنجیدگی سے غور کے لیے بھیجنی چاہیے۔ تمام اَحباب و ا ِخوان کو بندہ کا سلام۔ بندہ دُعا گو اور دُعا جو ہے۔ والسلام عبد المنان خادم مسجد الحرام