Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2007

اكستان

31 - 64
اِعلامیہ 
جاری کردہ  ''  مجلس ِعاملہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان  ' ' 
منعقدہ ٢٩ ربیع الاول و یکم ربیع الثانی ١٤٢٨ ھ مطابق ١٨، ١٩ اپریل ٢٠٠٧ء 
الحمد للّٰہ وکفٰی وسلام علی عبادہ الذین اصطفی !
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کا دو روزہ اجلاس منعقدہ ملتان بتاریخ ١٨، ١٩ اپریل ٢٠٠٧ء زیر صدارت شیخ الحدیث حضرت مولانا سلیم اللہ خان دامت برکاتہم ملک کی عمومی، دینی و معاشرتی صورتِ حال پر گہری تشویش و اضطراب کا اظہار کرتے ہوئے چند اہم اُمور کی طرف قومی و دینی حلقوں کو    توجہ دلانا اپنی ذمہ داری تصور کرتا ہے۔ 
٭  اِسلامی جمہوریہ پاکستان کا قیام مسلم اُمہ کے جداگانہ تشخص کی بنیاد پر اِس مقصد کے لیے عمل میں لایا گیا تھا کہ قرآن و سنت کے اُصول و ضوابط اور احکام و قوانین کے ساتھ ایک مثالی اسلامی ریاست اور معاشرہ کی تشکیل کی طرف پیش رفت کی جائے گی اور گزشتہ ساٹھ برس کے دوران اِس سلسلہ میں قرار دادِ  مقاصد اور ١٩٧٣ء کے دستور کی اِسلامی دفعات کے ذریعہ دستوری ضمانت اور یقین دہانی کا بھی متعدد بار اہتمام کیا گیا لیکن عملی طور پر پاکستانی قوم نہ صرف یہ کہ اَب تک زیرو پوائنٹ پر کھڑی ہے بلکہ حکمران طبقات  اور ریاستی اِدارے مُلک میں اِسلامی اقدار و روایات کو کمزور کرنے اور دینی اثرات و نشانات کو مٹانے کی  مذموم مہم میں مسلسل مصروف نظر آرہے ہیں۔ 
٭  روشن خیالی کے عنوان سے اِسلامی احکام اور دینی اقدار کا مذاق اُڑایا جارہا ہے۔ میڈیا کے  تمام ذرائع کو فحاشی بے حیائی اور عریانی کے فروغ کے لیے بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔ غیر مُلکی سرمایہ  کے بل بوتے پر کام کرنے والی ہزاروں سیکولر این جی اوز کو معاشرہ میں فکری انتشار اور اخلاقی بے راہ رَوی پھیلانے کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔ عوام میں دینی حلقوں اور اِسلام کی اصل نمائندہ قوتوں کا اعتماد مجروح کرنے کے لیے اُن کی کردار کشی کی جارہی ہے۔ فحاشی اور بے حیائی کے مراکز کی حوصلہ افزائی کی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف ٓغاز 3 1
3 حضرت عمر کی فتنوں سے حفاظت : 6 2
4 حضرت عمر کے بعد حضرت عثمان کے دَور میں فتنے شروع ہوئے : 7 2
5 صحابۂ کرام اور ائمہ کی بغداد آمد و رفت : 7 2
6 حضرتِ حسن و حسین اور جہاد : 8 2
7 سوادِ عراق سے مراد : 8 2
8 حضرت ِحذیفہ کی دمِ عثمان سے براء ت : 8 2
9 حضرت حذیفہ کے صاحبزادے حضرت علی کے ساتھ رہے : 9 2
10 حضرت عثمان و حضرت علی دونوں حق پر تھے : 9 2
11 محمدبن مَسْلَمہ کے بارے میں اطمینان : 9 2
12 درس ِ حدیثکر یم پارک اور ڈیفنس 10 1
13 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
14 مسائل ِ علمیہ : 11 13
15 منہاج السنة اِزالة الخفاء اور عباسی صاحب کی خیانتیں 16 1
16 ١ بارہ امام 17 15
17 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 28 1
18 اِعلامیہ جاری کردہ '' مجلس ِعاملہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان ' ' 31 1
19 وفیات 35 1
20 گلدستہ ٔ احادیث 36 1
21 دُنیا کی تین چیزیں جو حضور علیہ الصلوٰة والسلام کو اچھی لگتی تھیں : 36 20
22 میدانِ محشر میں لوگ تین طرح سے لائے جائیں گے : 36 20
23 قیامت کے دن تین موقعوں پر کوئی کسی کو یاد نہیں رکھے گا : 37 20
24 مسائل ِموبائل 39 1
25 دورانِ درس موبائل پر گفتگو : 39 24
26 موبائل کی رِنگ ٹون میں چڑیا کی آواز : 40 24
27 نمازی کا بجتا ہوا موبائل بِلا اِجازت بند کرنا : 40 24
28 موبائل کے ذریعہ چاند کی گواہی : 41 24
29 موبائل پر اجنبی عورت سے گفتگو کرنا : 41 24
30 اسکرین پر قرآنی آیت کو بِلاوضو چھونا : 41 24
31 موبائل کو وقت ِمقررہ سے زائد استعمال کرنا : 41 24
32 اِجماع اُمت اور قیاس شرعی کے منکر 42 1
33 غیر مقلدین (اہل حدیثوں) سے چند سوالات 42 32
34 یہودی خباثتیں 46 1
35 محمد علی پاشا کے فرمان پر ذراایک نظر ڈالیے : 52 1
36 دینی مسائل 54 1
37 ( نکاحِ باطل اور نکا حِ فاسد ) 54 36
38 نکاحِ فاسد کی مثالیں : 54 36
39 بقیہ : اِجماع اُمت اور قیاس شرعی کے منکر 56 32
40 تقریب شادی خانہ آبادی 57 1
41 بزم ِقارئین 58 1
42 عالمی خبریں 59 1
43 اخبار الجامعہ 60 1
Flag Counter