ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2007 |
اكستان |
|
اخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ٢ اپریل کو حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب پشاور تشریف لے گئے۔ وہاں حسب ِسابق جناب خالد خاں صاحب مروت کی قیام گاہ ٹھہرنا ہوا۔ جہاں پر اُن کے رفقائرات کے کھانے پر تشریف لائے۔ مسجد تکبیر کے خطیب مولانا ذاکر صاحب بھی اس موقع پر تشریف فرما تھے۔ڈاکٹر اَرشد تقویم صاحب کاکا خیل بھی حضرت سے ملاقات کے لیے تشریف لائے۔ اِسی رات ڈاکٹر عبد الدیان صاحب مدظلہم کی مزاج پرسی کے لیے اُن کی قیام گاہ جانا ہوا مگر وہ موجود نہ تھے اِس لیے اُن سے ملاقات نہ ہوسکی۔ ٤ اپریل کو لاہور بخیریت واپسی ہوئی، والحمد للہ ۔ ١٢ اپریل کو آزاد کشمیر پلندری کے حضرت مولانا ابوطاہر محمداسحاق خان صاحب جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور طلباء سے بہت مفید اور اِصلاحی بیان کیا اور بعد از مغرب واپس تشریف لے گئے۔ ١٥ اپریل کو مغرب کے بعد حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب مدرسہ رحیمیہ قادریہ جمبر کلاں ضلع قصور میں ختم قرآن کی تقریب اور دستار بندی میں شرکت کے لیے تشریف لے گئے۔ قرآن پاک کی عظمت اور دینی مدارس کی اہمیت پر بیان ہوا۔رات 1:30 واپسی ہوئی۔ ١٧ اپریل کو حضرت مولانا سےّد حامد میاں صاحب کے نواسے اور سےّد سلیم صاحب زیدی کے بیٹے محمد احمد سلمہ نے اقرأ مدینة الاطفال لتحفیظ القرآن میںحفظ قرآن پاک مکمل کیا،اِس موقع پر مولانا سید محمود میاں صاحب نے دُعا کروائی۔ ٢٢ اپریل کو حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب اقرأ مدینة الاطفال لتحفیظ القرآن کی سالانہ تقریب دستار بندی میں شرکت کی غرض سے تشریف لے گئے۔ بعد ازاں کراچی کے سفر پر دوپہر 2:00 روانگی ہوئی۔