Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2007

اكستان

33 - 64
ظہار بھی ضروری سمجھتی ہے کہ ایسی تمام صورتیں در اصل ردّ عمل ہیں اُس مسلسل حکومتی طرزِ عمل کا جس کے نتیجے میں بعض حلقے حکومت اور حکومتی اِداروں سے مکمل طور پر مایوس ہوکر اِسلامی معاشرت و اقدار کے تحفظ کے لیے قانون کو ہاتھ میں لینے پر خود کو مجبور سمجھ رہے ہیں ۔اس لیے یہ اِجلاس قانون کو ہاتھ میں لینے اور اِسلامی اقدار و روایات کے لیے تشدد کا راستہ اختیار کرنے کی تمام صورتوں سے لاتعلقی اور براء ت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنے طرزِ عمل اور رویہ پر نظر ثانی کرے اور ایک اِسلامی حکومت کے لیے قرآن و سنت اور دستور ِپاکستان کی بیان کردہ ذمّہ داریوں کو قبول کرتے ہوئے اپنی اِن پالیسیوں کو فی الفور تبدیل کرے جو اِس قسم کی صورت حال کا باعث بن رہی ہیں۔ 
٭  جامعہ حفصہ   اسلام آباد کے قبضہ کے حوالہ سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ اپنے اِس مؤقف کا اِعادہ ضروری سمجھتی ہے کہ جہاں تک جامعہ حفصہ  اسلام آباد کی طالبات اور لال مسجد کی انتظامیہ کے اِن مطالبات کا تعلق ہے کہ  : 
(١)  ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ عمل میں لایا جائے۔ 
(٢)  اسلام آباد میں گرائی جانے والی مساجد کو فوری طور پر دوبارہ تعمیر کیا جائے۔ 
(٣)  بدکاری اور فواحش کے اڈے ختم کیے جائیں۔ 
(٤)  نام نہاد تحفظ حقوق ِنسواں ایکٹ کی خلاف ِ اسلام دفعات منسوخ کی جائیں۔ 
یہ مطالبات نہ صرف یہ کہ دُرست اور ضروری ہیں بلکہ ملک کے عوام کے دل کی آواز ہیں اور دستورِ پاکستان کا ناگزیر تقاضہ ہیں اس لیے یہ اجلاس اِن مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے حکومت پر زور دیتا  ہے کہ وہ اپنے اِسلامی اور دستوری فرائض کی پاسداری کرتے ہوئے اِن کی منظوری کا اعلان کرے اور اِن پر عملدرآمد کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کرے۔
 البتہ اِس سلسلہ میں جامعہ حفصہ   اسلام آباد کی طالبات اور لال مسجد کے منتظمین نے جو طریق ِکار اختیار کیا ہے، اُسے یہ اجلاس دُرست نہیں سمجھتا اور اِس کے لیے نہ صرف وفاق المدارس العربیہ کی اعلیٰ  قیادت خود اسلام آباد جاکر متعلقہ حضرات سے متعدد بار بات چیت کر چکی ہے بلکہ ''وفاق'' کے فیصلہ او ر  مؤقف سے انحراف کے باعث جامعہ حفصہ   کا ''وفاق'' کے ساتھ الحاق  بھی ختم کیا جاچکا ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف ٓغاز 3 1
3 حضرت عمر کی فتنوں سے حفاظت : 6 2
4 حضرت عمر کے بعد حضرت عثمان کے دَور میں فتنے شروع ہوئے : 7 2
5 صحابۂ کرام اور ائمہ کی بغداد آمد و رفت : 7 2
6 حضرتِ حسن و حسین اور جہاد : 8 2
7 سوادِ عراق سے مراد : 8 2
8 حضرت ِحذیفہ کی دمِ عثمان سے براء ت : 8 2
9 حضرت حذیفہ کے صاحبزادے حضرت علی کے ساتھ رہے : 9 2
10 حضرت عثمان و حضرت علی دونوں حق پر تھے : 9 2
11 محمدبن مَسْلَمہ کے بارے میں اطمینان : 9 2
12 درس ِ حدیثکر یم پارک اور ڈیفنس 10 1
13 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
14 مسائل ِ علمیہ : 11 13
15 منہاج السنة اِزالة الخفاء اور عباسی صاحب کی خیانتیں 16 1
16 ١ بارہ امام 17 15
17 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 28 1
18 اِعلامیہ جاری کردہ '' مجلس ِعاملہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان ' ' 31 1
19 وفیات 35 1
20 گلدستہ ٔ احادیث 36 1
21 دُنیا کی تین چیزیں جو حضور علیہ الصلوٰة والسلام کو اچھی لگتی تھیں : 36 20
22 میدانِ محشر میں لوگ تین طرح سے لائے جائیں گے : 36 20
23 قیامت کے دن تین موقعوں پر کوئی کسی کو یاد نہیں رکھے گا : 37 20
24 مسائل ِموبائل 39 1
25 دورانِ درس موبائل پر گفتگو : 39 24
26 موبائل کی رِنگ ٹون میں چڑیا کی آواز : 40 24
27 نمازی کا بجتا ہوا موبائل بِلا اِجازت بند کرنا : 40 24
28 موبائل کے ذریعہ چاند کی گواہی : 41 24
29 موبائل پر اجنبی عورت سے گفتگو کرنا : 41 24
30 اسکرین پر قرآنی آیت کو بِلاوضو چھونا : 41 24
31 موبائل کو وقت ِمقررہ سے زائد استعمال کرنا : 41 24
32 اِجماع اُمت اور قیاس شرعی کے منکر 42 1
33 غیر مقلدین (اہل حدیثوں) سے چند سوالات 42 32
34 یہودی خباثتیں 46 1
35 محمد علی پاشا کے فرمان پر ذراایک نظر ڈالیے : 52 1
36 دینی مسائل 54 1
37 ( نکاحِ باطل اور نکا حِ فاسد ) 54 36
38 نکاحِ فاسد کی مثالیں : 54 36
39 بقیہ : اِجماع اُمت اور قیاس شرعی کے منکر 56 32
40 تقریب شادی خانہ آبادی 57 1
41 بزم ِقارئین 58 1
42 عالمی خبریں 59 1
43 اخبار الجامعہ 60 1
Flag Counter