Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2007

اكستان

34 - 64
٭  یہ اجلاس وفاق المدارس کی اعلیٰ قیادت کے مؤقف اور فیصلہ سے جامعہ حفصہ   اسلام آباد اور لال مسجد کے منتظمین کے اِس انحراف کو افسوسناک قرار دیتا ہے اور اُن سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اِس پر نظر ثانی کرتے ہوئے مُلک کی اعلیٰ ترین علمی و دینی قیادت کی سرپرستی میں واپس آجائیں تاکہ اِس مسئلہ کا کوئی   باوقار اور نتیجہ خیز حل نکالا جاسکے۔ اِس کے ساتھ ہی یہ اجلاس حکومت کو خبردار کرتا ہے کہ اُس کی طرف سے جبر اور تشدد کی کوئی بھی کارروائی اِس مسئلہ کو مزید بگاڑنے کا باعث بنے گی، اِس لیے وہ بھی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی کا احساس کرتے ہوئے مذاکرات اور گفت و شنید کے ذریعہ یہ  مسئلہ حل کرنے کی کوشش کرے۔ 
٭  یہ اجلاس اِس صورت ِحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ جامعہ حفصہ   اسلام آباد کے قبضہ اور اِس جیسے بعض دیگر واقعات کی آڑ میں بعض سیکولر عناصر نے مُلک میں شرعی قوانین کے خلاف مہم کو تیز کر دیا ہے اور منفی بیانات اور ریلیوں کے ذریعہ حالات کو بگاڑا جارہا ہے۔ نیز ایسے بیانات بھی سامنے آرہے ہیں  جن سے دینی حلقوں اور سیکولر حلقوں کے درمیان منافرت بڑھانے اور خانہ جنگی کے حالات پیدا کرنے کی سازش کی بو آرہی ہے۔ اِس لیے یہ اجلاس ملک کے دینی و قومی حلقوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اپنی ذمّہ داری  کا احساس کرتے ہوئے اِس صورت حال کا نوٹس لیں اور قوم کو نظریاتی تقسیم اور خانہ جنگی کے خطرات سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ 
٭  یہ اجلاس اِن اطلاعات کو اشتعال انگیز تصور کرتا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے دینی  مدارس میں سرکاری اہل کاروں کی آمد و رفت میں اضافہ ہوگیا ہے اور چھان بین کے نام پر اِنہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو وفاق المدارس کے ساتھ حکومت کی اَب تک کی بات چیت اور طے شدہ  اُمور سے انحراف ہے، اِسے فی الفور بند ہوجانا چاہیے۔ 
٭  وفاق المدارس کی مجلس عاملہ کی نظر میں یہ افواہیں انتہائی افسوسناک اور اضطراب انگیز ہیں کہ حکومت دینی مدارس کو اِسلام آباد کی حدود سے باہر منتقل کرنے کا اِرادہ رکھتی ہے۔ اگر خدانخواستہ ایسا ہوا تو یہ دینی مدارس کے خلاف انتہائی معاندانہ کارروائی متصور ہوگی۔اسلام آباد میں غیر ملکی سرمایے پر چلنے والی سینکڑوں این جی اوز اور پرائیویٹ تعلیمی اِدارے کام کرہے ہیں اور اِس پس منظر میں دینی مدارس کے خلاف 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف ٓغاز 3 1
3 حضرت عمر کی فتنوں سے حفاظت : 6 2
4 حضرت عمر کے بعد حضرت عثمان کے دَور میں فتنے شروع ہوئے : 7 2
5 صحابۂ کرام اور ائمہ کی بغداد آمد و رفت : 7 2
6 حضرتِ حسن و حسین اور جہاد : 8 2
7 سوادِ عراق سے مراد : 8 2
8 حضرت ِحذیفہ کی دمِ عثمان سے براء ت : 8 2
9 حضرت حذیفہ کے صاحبزادے حضرت علی کے ساتھ رہے : 9 2
10 حضرت عثمان و حضرت علی دونوں حق پر تھے : 9 2
11 محمدبن مَسْلَمہ کے بارے میں اطمینان : 9 2
12 درس ِ حدیثکر یم پارک اور ڈیفنس 10 1
13 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
14 مسائل ِ علمیہ : 11 13
15 منہاج السنة اِزالة الخفاء اور عباسی صاحب کی خیانتیں 16 1
16 ١ بارہ امام 17 15
17 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 28 1
18 اِعلامیہ جاری کردہ '' مجلس ِعاملہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان ' ' 31 1
19 وفیات 35 1
20 گلدستہ ٔ احادیث 36 1
21 دُنیا کی تین چیزیں جو حضور علیہ الصلوٰة والسلام کو اچھی لگتی تھیں : 36 20
22 میدانِ محشر میں لوگ تین طرح سے لائے جائیں گے : 36 20
23 قیامت کے دن تین موقعوں پر کوئی کسی کو یاد نہیں رکھے گا : 37 20
24 مسائل ِموبائل 39 1
25 دورانِ درس موبائل پر گفتگو : 39 24
26 موبائل کی رِنگ ٹون میں چڑیا کی آواز : 40 24
27 نمازی کا بجتا ہوا موبائل بِلا اِجازت بند کرنا : 40 24
28 موبائل کے ذریعہ چاند کی گواہی : 41 24
29 موبائل پر اجنبی عورت سے گفتگو کرنا : 41 24
30 اسکرین پر قرآنی آیت کو بِلاوضو چھونا : 41 24
31 موبائل کو وقت ِمقررہ سے زائد استعمال کرنا : 41 24
32 اِجماع اُمت اور قیاس شرعی کے منکر 42 1
33 غیر مقلدین (اہل حدیثوں) سے چند سوالات 42 32
34 یہودی خباثتیں 46 1
35 محمد علی پاشا کے فرمان پر ذراایک نظر ڈالیے : 52 1
36 دینی مسائل 54 1
37 ( نکاحِ باطل اور نکا حِ فاسد ) 54 36
38 نکاحِ فاسد کی مثالیں : 54 36
39 بقیہ : اِجماع اُمت اور قیاس شرعی کے منکر 56 32
40 تقریب شادی خانہ آبادی 57 1
41 بزم ِقارئین 58 1
42 عالمی خبریں 59 1
43 اخبار الجامعہ 60 1
Flag Counter