ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2004 |
اكستان |
|
لَوْ تَکْفُرُوْنَ کَمَا کَفَرُوْا فَتَکُوْنُوْنَ سَوَآئً فَلا تَتَّخِذُوْا مِنْھُمْ اَوْلِےَآئَ حَتّٰی ےُھَاجِرُوْا فِیْ سَبِےْلِ اللّٰہِ فَاِن َوَلَّوْا فَخُذُوْھُمْ وَاقْتُلُوْھُمْ حَےْثُ وَجَدْتُمُوْھُمْ وَلَا تَتَّخِذُوْا مِنْھُمْ وَلِےًّا وَّلاَ نَصِیْرًا اس کا ترجمہ ہے کہ'' چاہتے ہیں کہ تم بھی کافر ہو جائو جیسے وہ کافر ہوئے تو پھر تم سب برابر ہو جائو سوتم اُن میں سے کسی کو دوست مت بنائو یہاں تک کہ وہ ترکِ وطن (ہجرت) کر آئیں اللہ کی راہ میں پھر اگر وہ (کفار) اِس کو قبول نہ کریں تو اُن کو پکڑو اور مارڈالو جہاں پائو، اورنہ بنائو اُن میں کسی کو دوست اورنہ مددگار''۔سورة بقرہ کی آیت نمبر١٠٩ ملاحظہ فرمائیں وَدَّکَثِیْر مِّنْ اَہْلِ الْکِتَابِ لَوْ ےَرُدُّوْنَکُمْ مِنْ بَعْدِ اِےْمَانِکُمْ کُفَّارًا حَسَدً ا مِّنْ عِنْدِ اَنْفُسِھِمْ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَےَّنَ لَھُمُ الْحَقُّ فَاعْفُوْا وَاصْفَحُوْا حَتّٰی ےَأْتِیَ اللّٰہُ بِاَمْرِہ اِن اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْر ترجمہ : ''دل چاہتا ہے بہت سے اہل کتاب کا کہ کسی طرح تم کو پھیر کر مسلمان ہونے کے بعد کافر بنا دیں، اپنے دلی حسد کی وجہ سے بعد اس کے کہ ظاہرہوچکاہے اُن پر حق ، سوتم درگزر کرو اور خاطر میں نہ لائو جب تک بھیجے اللہ اپنا حکم بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ''۔ سورة بقرہ کی آیت نمبر ١٢٠ ملاحظہ فرمائیں : وَلَنْ تَرْضٰی عَنْکَ الْےَھُوْدُ وَلَا النَّصٰرٰی حَتّٰی تَتَّبِعَ مِلَّتَھُمْ قُلْ اِنَّ ھُدَی اللّٰہِ ھُوَ الْھُدٰی وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ اَھْوَائَ ھُمْ بَعْدَ الَّذِیْ جَآئَ کَ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَکَ مِنَ اللّٰہِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّلَا نَصِیْرٍ ترجمہ : ''اور ہر گز راضی نہ ہوں گے تجھ سے یہود اورنہ نصارٰی جب تک توتابع نہ ہو اُن کے دین کا تو آپ کہہ دیں جوراہ اللہ بتلادے وہی راہ سیدھی ہے اور اگر بالفرض توتا بعداری کرے اُن کی خواہشوں کی بعد اِس علم کے جو تجھ کو پہنچا تو تیرا کوئی نہیں اللہ کے ہاتھ سے حمایت کرنے والا اورنہ مددگار''۔ ان تما م آیتوں میں اللہ تعالیٰ باربار ہدایت فرمارہے ہیں کہ اپنے دین کو پختگی سے پکڑے رکھو اور کفار کی باتوں میں مت آئو کیونکہ یہ تمہارے پکے دشمن ہیں اور کبھی بھی تمہارے ہمددردنہیں بن سکتے لہٰذا سعودی حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اس وفد کی چکنی چپڑی باتوں میں نہ آئیں اورہرگز اُن سے مرعوب نہ ہوں اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے اِنَّانَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَاِنَّالَہ لَحَافِظُوْنَ سورہ الحجر آیت نمبر٩'' ہم نے خود اُتاری ہے یہ نصیحت اور ہم خود اِس کے نگہبان ہیں ۔''ہمیں اللہ کے وعدہ کی حقانیت پر یقین کامل ہونا چاہیے نیز سعودی حکمرانوں کو خبردار رہنا چاہیے کہ اگر اِس موقع پر انہوں نے کسی بھی درجہ میں کمزوری دیکھائی اور کفر کی ناپاک جسارت کے آگے بند نہ باندھا توجو حشر اُن کا ہوگا وہی اِن کا بھی ہوگا اور اللہ کے قہر سے ان کو کوئی نہ بچا سکے گا۔ اللہ تعالی دین ِحق اوراہلِ حق کی مدت و نصرت فرماکر حق کا بول بالافرمائے اورہماری کوتاہیوں سے درگزر فرمائے۔ آمین۔