Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2004

اكستان

25 - 65
بدان ہی کے ذریعے کی جاتی ہے ۔مثلاً قوت بینائی کی شناخت آنکھ سے کی جاتی ہے اور قوت سماعت کی کان سے۔ غرض یہ صورتیں ان قوتوں کے تعارف کا ایک ذریعہ ہیں ۔اگر یہ صورتیں نہ ہوں تو یہ تعارف ختم ہوجائے۔ اس اصول کا حاصل یہ ہوا کہ بدن ذریعہ ہے رُوح کی پہچان کا۔
	اب تیسرا اُصول اور سمجھ لیجیے کہ اگر آپ رُوح تک کوئی اثر پہچانا چاہیں تو وہ بدن ہی کے ذریعے پہنچ سکتاہے ۔اس عالم میں براہ راست رُوح کو مثاثر کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں ۔مثلاً اگر آپ رُوح پر گرمی کا اثرکرنا چاہیں تو بدن کو آگ کے سامنے لے جائیں ، جب پہلے بدن گرم ہوجائے گا اُس کے بعد رُوح کو گرمی پہنچے گی ۔اور اگر ٹھنڈک پہنچانا چاہیں تو آپ بدن پر پانی ڈالیں گے یا اس پر برف ملیں گے یا وضو کریں گے وغیرہ ،غرض ہر تاثیر کے لیے بدن ذریعہ ہے، بغیر بدن کے اثرات نہیں پہنچ سکتے۔
تین اُ صول  :
	تو اب تین اُصول معلوم ہوئے کہ بدن سے تین کام لیے جاتے ہیں ۔اول رُوح کے قرار و قیام کا ،دوسرے رُوح کے تعارف کا اور پہچان کا اور تیسرے تاثیر کا اور یہ تینوں باتیں اس قدر ظاہر ہیں کہ ان پر کسی دلیل کے قائم کرنے کی ضرورت نہیں۔
	اوریہ تینوں اُصول جس طرح تکوینی ہیں اسی طرح تشریعی بھی ہیں ۔یعنی اعمال شرعیہ میں بھی ایک صورت ہے، ایک رُوح اور بغیر صورت کے رُوح کا باقی رہنا ناممکن ہے۔ اسی طرح اگر رُوح تک کوئی اثر پہچانا چاہیں تو وہ صورت ہی کے ذریعہ پہنچ سکتا ہے ۔اس کی مثالوں سے شریعت بھری پڑی ہے ۔
	مثال کے طورپر وضو کولیجیے کہ اس کی ایک صورت ہے اور ایک رُوح ،اس کی صورت تو وہ خاص ہیئت اور افعال ہیں جو انسان وضو کرنے کے وقت اختیار کرتا ہے یعنی ایک خاص طرح سے بیٹھ کر اعضاء کادھونا وغیرہ اور یہی ہیئت اسکے تعارف کا ذریعہ ہے۔چنانچہ جب آپ وضو کررہے ہوں تو ہر شخص آپ کو دیکھ کرپہچان لے گا کہ آپ وضو کررہے ہیں، کھانانہیں کھا رہے ، کیونکہ کھانا کھانے کی ہیئت اور ہے۔ اور ایک اُس کی (وضو کی) رُوح ہے یعنی طہارت حاصل کرناتاکہ انسان دربارِ الہٰی میں حاضری کے قابل ہوسکے۔ اور ایک اس کی(وضو کی) تاثیر ہے یعنی وہ خاص قسم کا انشراح جو انسان کے قلب میں وضو کے بعد پیدا ہوتا ہے ۔تو یہ طہارت اور انشرح بغیر وضو کی صورت اختیار کیے کبھی بھی حاصل نہیں ہو سکتا۔اسی طرح غسل کی ایک صورت ہے یعنی تمام جسم کو دھونااور ایک اس کی روح ہے یعنی طہارت اور صفائی اور اس کی صفائی اور اس کی تاثیر فرح وانبساط ہے ۔ اب اگر کوئی شخص تمام عمر غسل نہ کرے تو اس کو فرح وانبساط کی وہ خاص کیفیت کبھی بھی نصیب نہ ہوگی۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
41 اس شمارے میں 3 1
42 حرف آغاز 4 1
43 علماء کرام اور قومی دھارا 4 42
44 کھلا خط بنام چیف ایگزیکٹو پاکستان 4 42
45 درسِ حدیث 10 1
46 مہر کا مسئلہ : ضروری وضاحتیں : 11 45
47 مہر بہت زیادہ رکھنا پسند نہیں کیا گیا : 11 45
48 غریب اور امیرہر آدمی سنت پر عمل کرسکتا ہے : 11 45
49 سونے کی تقسیم : 12 45
50 تیرہ سو سالہ اسلامی دورمیں بدحالی نہیں آئی : 12 45
51 بعض اسلامی تعلیمات فطرت کاحصہ ہوگئیں : 12 45
52 یہ بات بھی فطرت کاحصہ بن گئی : 13 45
53 جنتی خاتون : 14 45
54 نبی کا خواب بھی وحی ہوتا ہے : 14 45
55 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 15 1
56 نسب اور خاندانی حالات : 15 55
57 اس خاندان کی ہندوستان میں آمد : 16 55
58 قر بانی 23 1
59 تین اُ صول : 25 58
60 قربانی کی حقیقت : 29 58
61 پاکستان میں رائج کردہ اسلامی بینکاری 32 1
62 تاخیر سے ادائیگی پر لیا جانے والا جرمانہ صدقہ کے مصرف میں خرچ ہوگا : 35 61
63 ٢۔ شیئرز کی خریداری : 36 61
64 کمپنی کی حقیقت : 37 61
65 حصص کا حکم : 38 61
66 اکابر کی جدوجہد تاریخی خطوط کی روشنی میں 49 1
67 دینی مسائل 60 1
68 ( جماعت کے احکام ) 60 67
69 لاحق اور مسبوق کے مسائل : 60 67
70 عالمی خبریں 62 1
71 دغا باز امریکہ 62 70
72 ہم جنس پرستوں کی 25فیصد آبادی ایڈز میں مبتلا ہوگئی 62 70
74 ٭دھوکے باز غیر جانبدار 63 70
75 اخبار الجامعہ 64 1
77 ٭خدا اِن غلاموں سے نجات دے 63 70
Flag Counter