ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2004 |
اكستان |
|
عالمی خبریں دغا باز امریکہ اسلام آباد(ریاض احمد) جارجیا کے سابق صدر ایڈورڈ شیوارڈنادزے نے کہا ہے کہ امریکہ اوربین الاقوامی تنظیم نے ان کی حکومت ختم کرنے کے لیے کروڑوں ڈالراستعمال کیے ہیں ۔اپنے عوام پر گولی چلاکر تاریخ میں برانام رقم نہیں کرنا چاہتا تھا۔ روسی اخبار کو ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور مذکورہ تنظیم نے مل کر جارجیا میں یوگوسلایہ کا تجربہ دہرایاہے ۔اس مقصد کے لیے انہوں نے پہلے سے منصوبہ تیار کر لیا تھا اور اپنے حواریوںمیں کروڑوں ڈالر بانٹ دئیے۔انہوں نے امریکی سفیر رچرڈ مائلس کو براہ راست موردِ الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وہ یوگوسلاویہ کے انقلاب کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ نادزے نے کہا کہ امریکہ نے اگرچہ کروڑوں ڈالر لٹائے مگر پھر بھی ان کو اپنے مقصد کے لوگ نہیں ملے ۔ افسوس امریکہ نے مجھ سے مشورہ نہیں کیا ورنہ میں ان کو بامقصد لوگوں کے نام دے دیتا۔ اس سوال پر کہ آپ کس کا نام لیتے۔ نادزے نے کہا کہ میں نہیں بتائوں گا کیونکہ پھر میرے لیے جینا بہت مشکل ہوگا۔سابق صدر نے مزید کہا کہ میں نے فوج کو گولی چلانے کاحکم اس لیے نہیںدیا کیونکہ وہ میرے بچے تھے ان پر گولی چلاکر میںتاریخ میں برا نام تحریر نہیں کرنا چاہتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ کچھ بھی ہو جائے میں جینا ا ور مرنا جارجیا میں پسند کروں گا۔ سابق صدر نے کہا کہ پوٹن کے ساتھ اگرچہ ہمارے تعلقات بہتر نہیں تھے پھر بھی روسی صدر نے اپوزیشن کے ساتھ تصفیہ کے لیے وزیرِ اعظم کو بھیجا مگر وہ کامیاب نہ ہو سکا۔ نادزے نے کہا کہ مذاکرات کی میز پر بیٹھتے ہی روسی وزیرِ اعظم نے کہا ''کیا میں یہاںToast Masterہوں پھر اس نے کہا میں جانتا ہوں اپوزیشن کے کون سے مطالبات ہوں گے اور آپ کا جواب کیا ہوگا اور پھر جہاز میں بیٹھ کر واپس چلا گیا۔ (روزنامہ نوائے وقت لاہور٤دسمبر٢٠٠٣ئ) ٭ ہم جنس پرستوں کی 25فیصد آبادی ایڈز میں مبتلا ہوگئی ممبئی (بی بی سی ڈاٹ کام)بھارت کے شہر ممبئی میں ہزاروں ہم جنس پرست اور ان کے خاندان کے