ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2004 |
اكستان |
|
سلسلہ نمبر٦ قسط : ١ ''الحامد ٹرسٹ''نزد جامعہ مدنیہ جدید رائے ونڈ روڈ لاہورکی جانب سے شیخ المشائخ محدثِ کبیر حضرت اقدس مولانا سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے بعض اہم خطوط اور مضامین کو سلسلہ وار شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جو تاحال طبع نہیں ہوسکے جبکہ ان کی نوع بنوع خصوصیات اس بات کی متقاضی ہیں کہ افادۂ عام کی خاطر ان کو شائع کردیا جائے۔ اسی سلسلہ میں بعض وہ مضامین بھی شائع کیے جائیں گے جو بعض جرا ئد و اخبارات میں مختلف مواقع پر شائع ہو چکے ہیں تاکہ ایک ہی لڑی میں تمام مضامین مرتب و یکجا محفوظ ہو جائیں ۔(ادارہ) مہتمم اول دارالعلوم دیوبند جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب قدس اللہ سرہ ورفع درجاتہ ولادت : ١٢٥٠ھ/١٨٣٤ء ۔ وفات : ١٣٣١ھ/١٩١٢ئ ( نظر ثانی و عنوانات : مولانا سےّد محمود میاں صاحب ) نسب اور خاندانی حالات : نسب : حضرت الحاج محمد عابد صاحب ابن عاشق علی بن قلندر بخش بن جان عالم بن محمد عالم بن سیّد محمد اسمٰعیل بن سیّد ابراہیم رحمہم اللہ۔(تذکرہ ساداتِ رضویہ ص٢٦ مرتبہ سیّد محبوب رضوی مرحوم طبع دومـشائع کردہ علمی مرکز دیوبند) سیّد ابراہیم وہ جدامجد ہیں جنہوں نے دیوبند میں قیام اختیار فرمایا ۔آپ کا سلسلۂ نسب یہ ہے : سیّد محمد ابراہیم بن سعداللہ بن محمود قلندر بن سیّد احمد بن فرزند علی بن وجیہ الدین بن علاء الدین بن سیّد احمدکبیر بن شہاب الدین بن حسین علی بن عبدالباسط بن ابو العباس بن اسحاق عندلیب المکی بن قاری حسین علی بن لطف اللہ بن تاج الدین بن حسین بن علاء الدین بن ابی طالب بن ناصرالدین بن نظام الدین حسین بن موسیٰ بن محمدالاعرج بن ابی عبداللہ احمد بن موسیٰ المبرقع ابن امام محمد تقی ابن امام موسیٰ علی رضا ابن امام موسیٰ کاظم ابن امام جعفر صادق ابن امام محمد الباقر ابن امام