Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2004

اكستان

49 - 65
قسط  :  ٢ 
سابق میجر جنرل تجمل حسین ملک مرحوم کی تعزیت کی مناسبت سے حضرت اقدس مولانا سید حامد میاں صاحب قدس سرہ العزیز اور مدیرانوارِ مدینہ کے نام ساہیوال جیل سے ان کے سیاسی اور تاریخی خطوط کی سلسلہ وار اشاعت کی دوسری قسط ۔ (ادارہ )
 اکابر کی جدوجہد تاریخی خطوط کی روشنی میں 
ترتیب  :  مولانا سید محمود میاں صاحب 
٧٨٦
میجر جنرل ریٹائرڈ تجمل حسین
٨٠۔٧۔٤
محترمی جناب شاہ صاحب السلام علیکم
میں نے آپ کو اور مولانا مفتی محمود صاحب کو بطور گواہ صفانی بلوایا ہے ۔عدالت نے شاید آپ کو اطلاع دے دی ہوگی میرا موقف یہ ہے کہ میں ایک اسلامی ریاست کے قیام کے لیے قرآن وسنت کے مطابق جدوجہد کررہا تھا جس کے لیے کوشش کرنا ہر مسلمان کا دینی فرض ہے۔ قرآن کہتا ہے کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ قانون کے مطابق حکومت نہیں کرتے وہ کافر ہیں ،وہ فاسق ہیں اور وہ ظالم ہیں ۔اگر قرآن کا پیغام عوام تک پہنچانا جرم ہے تو میں اِس جرم کا اقرار کرتا ہوں لیکن اللہ تعالیٰ کے فرمودہ کی خلاف ورزی نہیں کروں گا۔
قرآن کہتا ہے۔وجاھد وا فی اللّٰہ حق جہادہ میں اللہ تعالیٰ کے قوانین کے نفاذ کے لیے کوشش کرنا اپنا دینی فریضہ سمجھتا ہوں اور جب تک زندہ ہوں انشاء اللہ مکمل اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کوشش کرتا رہوں گا میرے خلاف حکومت کاتختہ اُلٹنے کا جرم نہیں بلکہ حکومت کے خلاف بغاوت پھیلانے کا جرم ہے۔ آپ سے اور مولانا مفتی محمود صاحب سے صرف چند دینی مسائل پر ہی سوال کروں گاکہ از رُوئے شریعت کیا ہر مسلمان پر اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنا فرض ہے یا نہیں؟ آپ کے علاوہ میاں طفیل محمد اور چند اور علمائے دین اصغرخان اور ایس ۔ایم۔ ظفرایڈووکیٹ، ریٹائرڈ چیف جسٹس حمودالرحمن اور کچھ فوجی جرنیل بھی بطورِ گواہ

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
41 اس شمارے میں 3 1
42 حرف آغاز 4 1
43 علماء کرام اور قومی دھارا 4 42
44 کھلا خط بنام چیف ایگزیکٹو پاکستان 4 42
45 درسِ حدیث 10 1
46 مہر کا مسئلہ : ضروری وضاحتیں : 11 45
47 مہر بہت زیادہ رکھنا پسند نہیں کیا گیا : 11 45
48 غریب اور امیرہر آدمی سنت پر عمل کرسکتا ہے : 11 45
49 سونے کی تقسیم : 12 45
50 تیرہ سو سالہ اسلامی دورمیں بدحالی نہیں آئی : 12 45
51 بعض اسلامی تعلیمات فطرت کاحصہ ہوگئیں : 12 45
52 یہ بات بھی فطرت کاحصہ بن گئی : 13 45
53 جنتی خاتون : 14 45
54 نبی کا خواب بھی وحی ہوتا ہے : 14 45
55 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 15 1
56 نسب اور خاندانی حالات : 15 55
57 اس خاندان کی ہندوستان میں آمد : 16 55
58 قر بانی 23 1
59 تین اُ صول : 25 58
60 قربانی کی حقیقت : 29 58
61 پاکستان میں رائج کردہ اسلامی بینکاری 32 1
62 تاخیر سے ادائیگی پر لیا جانے والا جرمانہ صدقہ کے مصرف میں خرچ ہوگا : 35 61
63 ٢۔ شیئرز کی خریداری : 36 61
64 کمپنی کی حقیقت : 37 61
65 حصص کا حکم : 38 61
66 اکابر کی جدوجہد تاریخی خطوط کی روشنی میں 49 1
67 دینی مسائل 60 1
68 ( جماعت کے احکام ) 60 67
69 لاحق اور مسبوق کے مسائل : 60 67
70 عالمی خبریں 62 1
71 دغا باز امریکہ 62 70
72 ہم جنس پرستوں کی 25فیصد آبادی ایڈز میں مبتلا ہوگئی 62 70
74 ٭دھوکے باز غیر جانبدار 63 70
75 اخبار الجامعہ 64 1
77 ٭خدا اِن غلاموں سے نجات دے 63 70
Flag Counter