Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2004

اكستان

11 - 65
مہر کا مسئلہ  :  ضروری وضاحتیں  :
	اب یہ ہے کہ مہر کا مسئلہ اگر مہر طے نہ کیا جائے ذکر ہی نہ کیا جائے اس کا تو پھر ''مہرِ مثل ''لازم ہوگا یعنی جو اس کے خاندان کا مہر ہے وہ دیا جائے اور خاندانی مہر جو ہیں کہیں پانچ ہزار کہیں زیادہ ہیںکہیں کم ہیںاور دس درہم سے کم تو ہو نہیں سکتا۔ وہ جو بتیس روپے ہیں تو یہ اس وقت ہوتا ہوگا جب روپیہ ایسا روپیہ نہیں تھا بلکہ چاندی کا ہوتا ہوگا اس وقت ہوتا ہوگا اب وہ بتیس روپے نہیں ہوگا۔ مہرِ فاطمی جو ہے وہ بھی بتیس سے بہت زیادہ ہے تو اگرمہرکا ذکر بالکل نہ ہو نکاح میں تو مہرِ مثل ہوجائے گا دیکھا جائے گا کہ پھوپھی کا کیا ہے اس کی خالائوں کا کیاہے وہ مہر واجب کردیا جائے گا مہر ہی نہ ہو تو یہ نہیں ہو سکتا مہر ہوگا ضرور، یہ نہیںکہا جا سکتا نکاح میںکہ مہرہے ہی نہیں بلکہ یہ کہا جائے گا کہ مہرہے اب کتنا ہے......وہ دس درہم سے زیادہ ہونا چاہیے کم نہ ہو اس سے۔ اگر اس کو کم کرنے کو کہا ہے تو نہیں ہوگا اور اگر یہ کہیں گے کہ مہر ہی نہیں ہے تو یہ بھی نہیں مانی جائے گی بات ،ایسی بات اُن کی ناواقفیت اور جہالت پر محمول کی جائے گی۔
مہر بہت زیادہ رکھنا پسند نہیں کیا گیا  :
	اب کتنا ہو اس کی کوئی حد نہیں ہے لیکن یہ پسند نہیں کیا گیا شریعت مطہرہ میں کہ مہر کو بہت بڑھا دیا جائے ۔ یہ پسند نہیں کیا گیا لا تغال فی الصَدُقات مہر میں گرانی نہ ہونی چاہیے اس سے نقصانات ہوں گے بعد میں۔ بعض دفعہ اچھے رشتے آتے ہیں یعنی لڑکے اچھے ہیں اور مہر گراں رکھنے کا اندیشہ ہے تو وہ رشتے نکل جائیں گے اور..........اور کہیں ایسے بھی ہوگا کہ آپ نے تو مہر بڑھا دیا لیکن آپ کا جو دوسرا چھوٹا سگا بھائی ہے اس کی حیثیت وہ نہیں ہے اس کو اپنے ہاں شرمندگی محسوس ہوگی۔
 غریب اور امیرہر آدمی سنت پر عمل کرسکتا ہے  :
	تو شریعت مطہرہ میں وہ چیزیں قانون بنائی گئی ہیں یااصول بنائے ہیں یا اُن باتوں کی تعلیم دی گئی ہے جوہرایک کے لیے قابلِ عمل ہوں رسول کریم علیہ الصلٰوةو التسلیم نے سونے کا تاج نہیں پہنا کیونکہ سنت پر چلنا بڑا مشکل ہو جاتا کیونکہ پھر سنت پر وہی چل سکتا جس کا سونے کا تاج ہوتا، تخت پر نہیںبیٹھے، پہرہ نہیں دلوایا،پہریدار نہیںکھڑے کیے گئے، زمین پر بیٹھے چٹائی پر بیٹھے اور زندگی گزاری ہے تو بہت سادگی سے کان یلبس الخَشِن موٹے کپڑے پہنتے تھے موٹا ہی کپڑا  پسند فرمایا، کھانا اس طرح کہ جو آگیا سامنے وہ آپ نے تناول فرمایا اور کبھی بھی رسول اللہ  ۖنے کسی کھانے میں عیب نہیں نکالا۔ ما عاب رسول اللّٰہ  ۖ  طعاما قط ان اشتہاہ اکلہ والا ترکہ  اگر آپ کو اشتہا ہوتی تھی تو آپ کھا لیتے تھے ورنہ چھوڑ دیتے تھے ۔اب یہ الگ بات ہوئی کہ نہیں تناول فرماتے تھے۔ تو رسول اللہ  ۖ کی حیاتِ

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
41 اس شمارے میں 3 1
42 حرف آغاز 4 1
43 علماء کرام اور قومی دھارا 4 42
44 کھلا خط بنام چیف ایگزیکٹو پاکستان 4 42
45 درسِ حدیث 10 1
46 مہر کا مسئلہ : ضروری وضاحتیں : 11 45
47 مہر بہت زیادہ رکھنا پسند نہیں کیا گیا : 11 45
48 غریب اور امیرہر آدمی سنت پر عمل کرسکتا ہے : 11 45
49 سونے کی تقسیم : 12 45
50 تیرہ سو سالہ اسلامی دورمیں بدحالی نہیں آئی : 12 45
51 بعض اسلامی تعلیمات فطرت کاحصہ ہوگئیں : 12 45
52 یہ بات بھی فطرت کاحصہ بن گئی : 13 45
53 جنتی خاتون : 14 45
54 نبی کا خواب بھی وحی ہوتا ہے : 14 45
55 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 15 1
56 نسب اور خاندانی حالات : 15 55
57 اس خاندان کی ہندوستان میں آمد : 16 55
58 قر بانی 23 1
59 تین اُ صول : 25 58
60 قربانی کی حقیقت : 29 58
61 پاکستان میں رائج کردہ اسلامی بینکاری 32 1
62 تاخیر سے ادائیگی پر لیا جانے والا جرمانہ صدقہ کے مصرف میں خرچ ہوگا : 35 61
63 ٢۔ شیئرز کی خریداری : 36 61
64 کمپنی کی حقیقت : 37 61
65 حصص کا حکم : 38 61
66 اکابر کی جدوجہد تاریخی خطوط کی روشنی میں 49 1
67 دینی مسائل 60 1
68 ( جماعت کے احکام ) 60 67
69 لاحق اور مسبوق کے مسائل : 60 67
70 عالمی خبریں 62 1
71 دغا باز امریکہ 62 70
72 ہم جنس پرستوں کی 25فیصد آبادی ایڈز میں مبتلا ہوگئی 62 70
74 ٭دھوکے باز غیر جانبدار 63 70
75 اخبار الجامعہ 64 1
77 ٭خدا اِن غلاموں سے نجات دے 63 70
Flag Counter