Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2004

اكستان

10 - 65

 حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب رحمہ اللہ کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقائہ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہ نامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس  کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے اللہ تعالی حضرت اقدس  کے اس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین )
بعض اسلامی تعلیمات مسلمانوں کی فطرت کا حصہ بن گئیں 
غریب وامیر ہر شخص سنت پر عمل کرسکتا ہے
 مہر زیادہ رکھنا اسلام نے پسند نہیں کیا
تخریج و تزئین  :  مولانا سےّد محمود میاں صاحب
کیسٹ نمبر٤٢ سائیڈبی /٨٤۔١٢۔٢٨
الحمد للہ رب العالمین والصلوٰة والسلام علی خیر خلقہ سیّدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد !
	حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ  ۖ نے ارشاد فرمایا مجھے جنت دکھائی گئی تو میںنے دیکھا کہ وہاں حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کی بیوی ہیں۔ حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کی بیوی حضرت انس رضی اللہ عنہ کی والدہ ہیں اور حضرت انس رضی اللہ عنہ جناب رسول اللہ  ۖ کے خادمِ خاص ہیں ۔حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کی بیوی مسلمان تھیں ان کے شوہر کی وفات ہو گئی یعنی حضرت انس رضی اللہ عنہ کے والد کی ۔
حضرت اُمِ سلیم کی نکاح کے لیے شرط  :
	ابو طلحہ  نے ان سے شادی کرنی چاہی تو انہوں نے کہا کہ نہیں جب مسلمان ہوجائو گے تو میں نکاح کروں گی تو یہ مسلمان ہوگئے ۔
اسلام کی خوشی میں مہر چھوڑدیا  :
	اُنھوں نے جب اسلام قبول کرلیا تو پھر اِ نھوں نے ان سے اظہارِ مُسرت کے طور پر یہ کہا کہ میں تم سے مہر طے ہی نہیں کرتی ،تمہارے اسلام کی وجہ سے میں مہر چھوڑتی ہوں۔


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
41 اس شمارے میں 3 1
42 حرف آغاز 4 1
43 علماء کرام اور قومی دھارا 4 42
44 کھلا خط بنام چیف ایگزیکٹو پاکستان 4 42
45 درسِ حدیث 10 1
46 مہر کا مسئلہ : ضروری وضاحتیں : 11 45
47 مہر بہت زیادہ رکھنا پسند نہیں کیا گیا : 11 45
48 غریب اور امیرہر آدمی سنت پر عمل کرسکتا ہے : 11 45
49 سونے کی تقسیم : 12 45
50 تیرہ سو سالہ اسلامی دورمیں بدحالی نہیں آئی : 12 45
51 بعض اسلامی تعلیمات فطرت کاحصہ ہوگئیں : 12 45
52 یہ بات بھی فطرت کاحصہ بن گئی : 13 45
53 جنتی خاتون : 14 45
54 نبی کا خواب بھی وحی ہوتا ہے : 14 45
55 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 15 1
56 نسب اور خاندانی حالات : 15 55
57 اس خاندان کی ہندوستان میں آمد : 16 55
58 قر بانی 23 1
59 تین اُ صول : 25 58
60 قربانی کی حقیقت : 29 58
61 پاکستان میں رائج کردہ اسلامی بینکاری 32 1
62 تاخیر سے ادائیگی پر لیا جانے والا جرمانہ صدقہ کے مصرف میں خرچ ہوگا : 35 61
63 ٢۔ شیئرز کی خریداری : 36 61
64 کمپنی کی حقیقت : 37 61
65 حصص کا حکم : 38 61
66 اکابر کی جدوجہد تاریخی خطوط کی روشنی میں 49 1
67 دینی مسائل 60 1
68 ( جماعت کے احکام ) 60 67
69 لاحق اور مسبوق کے مسائل : 60 67
70 عالمی خبریں 62 1
71 دغا باز امریکہ 62 70
72 ہم جنس پرستوں کی 25فیصد آبادی ایڈز میں مبتلا ہوگئی 62 70
74 ٭دھوکے باز غیر جانبدار 63 70
75 اخبار الجامعہ 64 1
77 ٭خدا اِن غلاموں سے نجات دے 63 70
Flag Counter