ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2004 |
اكستان |
|
افراد ایڈز کی بیماری کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک جلوس نکال رہے ہیں ۔ایک اندازے کے مطابق ممبئی شہر میں ہم جنس پرستوں کی کم ازکم ٢٥ فیصد آبادی ایڈز کے مرض میں مبتلا ہے۔ (وزنامہ نوائے وقت ٤دسمبر٢٠٠٣ء لاہور) ٭خدا اِن غلاموں سے نجات دے لاہور (ثناء نیوز) صوبائی دارالحکومت میں این ایف سی ایوارڈ کے سلسلہ میں چاروں صوبوں کے وزراء خزانہ کے اجلاس کے سلسلہ میں اخبار نویسوں کو بریفنگ کا اہتمام ٩٠شاہراہ قائداعظم پر وزیرِ اعلیٰ ہائوس کی عمارت کے ڈرائنگ رُوم میں کیا گیا تھا ۔ بریفنگ این ایف سی ایوارڈ کے چیئرمین وفاقی وزیر خزانہ شوکت عزیز نے دینا تھی ۔بریفنگ سے چند منٹ قبل اخبار نویسوں کو اطلاع دی گئی کہ وفاقی وزیر خزانہ انہیں بریفنگ کرسی پر بیٹھ کر نہیں دیں گے اور نہ ہی اخبار نویس کرسیوں پر بیٹھے رہیںگے۔ شوکت عزیز امریکن سٹائل میں ڈرائنگ روم کی سیڑھیوںمیں کھڑے ہو کر بریفنگ دینا چاہتے ہیں ۔بعد ازاں وزیر خزانہ شوکت عزیز نے اسی سٹائل میں بریفنگ دی۔(روز نامہ نوائے وقت لاہور١٤دسمبر٢٠٠٣ئ) ٭دھوکے باز غیر جانبدار بغداد (آن لائن ) آزادی صحافت اور غیر جانبدار انہ میڈیا کے نام نہاد علمبردار مغربی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی حقیقت اُس وقت کھل کر سامنے آ گئی جب معزول عراقی صدر صدام حسین کی گرفتاری کے باقاعدہ اعلان کیے جانے کی پریس کا نفرنس میں انہوں نے انتہائی جذباتی انداز میں مسرت کا اظہار کیا۔ عراقی انتظامی کونسل کے سربراہ پال بریمر کی اتوار کو پریس کانفرنس کے دوران جیسے ہی پال بریمر نے صدام حسین کے گرفتار کیے جانے کے الفاظ ادا کیے تووہاں موجود متعدد مغربی میڈیا کے نمائندے اور صدام مخالف عراقی صحافی اُٹھ کھڑے ہوئے اور پر جوش انداز میں نعرے لگانا شروع کردئیے۔ (روزنامہ نوائے وقت لاہور ١٥دسمبر٢٠٠٣ئ) ٭٭٭