Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2004

اكستان

14 - 65
مہر کا مسئلہ یہ ہے کہ مہرمثل ہوجائے گا اگر ذکر ہی نہیں کیا کسی نے ورنہ جتنا ذکر کیا گیا اتنا واجب ہو جائے گا اور اگر کوئی کہتاہے مہر ہی نہ ہوتو یہ غلط ہے یہ نہیں ہوگا۔
جنتی خاتون  :
	آقائے نامدار  ۖنے ان عورت کو جو اتنا بڑا درجہ رکھتی ہیں ارشاد فرمایا کہ میں نے ان کو جنت میں دیکھا ہے ۔
نبی کا خواب بھی وحی ہوتا ہے  :
	اور رسول اللہ  ۖکا خواب جو ہے وہ بھی وحی ہے ۔انبیاء کرام کا خواب وہ بھی وحی ہوتا ہے ۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے دیکھا کہ بیٹے کو ذبح کررہاہوں تو بس وہی ذبح کردیا اور اس پر اللہ نے یہ نہیں پُوچھا ان سے کہ یہ تم نے کیوں کیا بلکہ تعریف کی ان ھذا لھو البلاء المبین  یہ بہت بڑی آزمائش ہے، دیکھا انہوں نے خواب تھا  راٰی فی المنام تو خواب جو ہے انبیاء کرام کا وہ وحی ہے تو گویا رسول اللہ  ۖ  کویہ بتلایا گیاکہ یہ عورت جو ہیں یہ جنتی ہیں۔ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے آگے کچھ کھڑکھڑاہٹ سی سُنی جیسے کوئی چل پھر رہا ہو تو میں نے دیکھا اچانک تووہ بلال ہیں جو اَب حضرت بلال جو قابلِ ذکر بھی نہیں غلام ہیں رنگ بھی سیاہ لیکن اللہ کو پسند ہیں اور رسو ل اللہ  ۖنے گویا اُن کے جنتی ہونے کی بشارت دی ہے۔تو اسلام کسی کو کوئی درجہ نہیں دیتا،درجہ دیاہے تو ایمان کو دیاہے معرفت کو دیا ہے اور اسلام پر چلنے کو دیا ہے باقی کسی چیز کو کوئی درجہ اللہ تعالیٰ کے یہاں حاصل نہیں کلکم بنو آدم  سب کے سب بنو آدم ہیں چاہے آقا ہے چاہے غلام اور پسند کرنے کا معیار یہ ہے  ان اکرمکم عنداللّٰہ اتقٰکم جس میں تقوٰی زیادہ ہے وہ خدا کے نزدیک زیادہ قابلِ حترام ہے اُس کادرجہ اللہ کے نزدیک بڑاہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان حضرات کا آخرت میں ساتھ نصیب فرمائے۔آمین۔اختتامی دُعائ...............              
حضر ت مولانا سید محمود میاں صاحب مہتمم جامعہ مدنیہ جدیدہر انگریزی مہینے کی پہلی اتوار کو ظہر کی نماز کے بعد بمقام 537-Aفیصل ٹائون نزد جناح ہسپتال مستورات کو حدیث شریف کا درس دیتے ہیں۔ خواتین کو شرکت کی عام دعوت ہے۔(ادارہ)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
41 اس شمارے میں 3 1
42 حرف آغاز 4 1
43 علماء کرام اور قومی دھارا 4 42
44 کھلا خط بنام چیف ایگزیکٹو پاکستان 4 42
45 درسِ حدیث 10 1
46 مہر کا مسئلہ : ضروری وضاحتیں : 11 45
47 مہر بہت زیادہ رکھنا پسند نہیں کیا گیا : 11 45
48 غریب اور امیرہر آدمی سنت پر عمل کرسکتا ہے : 11 45
49 سونے کی تقسیم : 12 45
50 تیرہ سو سالہ اسلامی دورمیں بدحالی نہیں آئی : 12 45
51 بعض اسلامی تعلیمات فطرت کاحصہ ہوگئیں : 12 45
52 یہ بات بھی فطرت کاحصہ بن گئی : 13 45
53 جنتی خاتون : 14 45
54 نبی کا خواب بھی وحی ہوتا ہے : 14 45
55 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 15 1
56 نسب اور خاندانی حالات : 15 55
57 اس خاندان کی ہندوستان میں آمد : 16 55
58 قر بانی 23 1
59 تین اُ صول : 25 58
60 قربانی کی حقیقت : 29 58
61 پاکستان میں رائج کردہ اسلامی بینکاری 32 1
62 تاخیر سے ادائیگی پر لیا جانے والا جرمانہ صدقہ کے مصرف میں خرچ ہوگا : 35 61
63 ٢۔ شیئرز کی خریداری : 36 61
64 کمپنی کی حقیقت : 37 61
65 حصص کا حکم : 38 61
66 اکابر کی جدوجہد تاریخی خطوط کی روشنی میں 49 1
67 دینی مسائل 60 1
68 ( جماعت کے احکام ) 60 67
69 لاحق اور مسبوق کے مسائل : 60 67
70 عالمی خبریں 62 1
71 دغا باز امریکہ 62 70
72 ہم جنس پرستوں کی 25فیصد آبادی ایڈز میں مبتلا ہوگئی 62 70
74 ٭دھوکے باز غیر جانبدار 63 70
75 اخبار الجامعہ 64 1
77 ٭خدا اِن غلاموں سے نجات دے 63 70
Flag Counter