ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2002 |
اكستان |
|
تقریظ وتنقید نام کتاب : مجموعۂ مقالات (٤جلد) ترتیب : مولانا محمد اسحاق صاحب ملتانی صفحات : تقریبًا ١٨٤٢ سائز : ١٦/١٣٣٦ ناشر : ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان قیمت : /٥٨٥ دنیا میں ایک فرد کے دوسرے فرد سے اختلاف ،ایک جماعت کے دوسری جماعت سے اختلاف ، ایک مسلک کے دوسرے مسلک سے اختلاف کی روایت شروع سے چلی آرہی ہے اور اس میں کوئی استبعاد بھی نہیں کہ گلہائے رنگ رنگ سے ہے زینت چمن ذوق اس جہا ںکو ہے زیب اختلاف سے اگر یہ اختلاف علمی حد تک رہے اور اس میں للہیت کا رفرما ہو تو اس سے نہ صرف یہ کہ قوم کو سہو لیات ملتی ہیں بلکہ اس سے نظر و فکر کو جلا بھی نصیب ہوتی ہے اور یہ اختلاف ایساہوتا ہے کہ نہ اس سے کوئی فتنہ جنم لیتا ہے اور نہ اس سے کسی قسم کے افتراق و انتشار کی نوبت آتی ہے۔ صحابۂ کرام اور ائمہ مجہتدین کے مسائلِ اجتہادیہ میں اختلاف کی نوعیت اسی قسم کی ہے،ان حضرات میں مسائل اجتہادیہ کے اندر ہزار اختلاف کے باوجود نہ لڑائی تھی نہ جھگڑا ،نہ مناظرہ بازی تھی نہ مصادر ہ ومجادلہ ۔ اس کے برعکس اگراختلاف میں للہیت کے بجائے نفسانیت ،تعصب ، خود رائی اور خود بینی آجائے تو یہ اختلاف لڑائی جھگڑے اور فتنہ و فساد کا سبب بن جاتا ہے۔ بد قسمتی سے آج کل جو اختلاف جماعتی یا مسلکی رونما ہو رہے ہیں وہ کچھ