Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2002

اكستان

56 - 65
موافق پانی ملے گا تب تیمم ٹوٹے گا اگرپانی کم ملاتو تیمم نہیں ٹوٹا ۔ اور موافق کا مطلب یہ ہے کہ اتنا پانی مل جائے جس سے غسل اور وضو کے فرائض ادا ہو سکیں خواہ سنتیں ادا ہو سکیں یا نہ ہو سکیں ۔
	مسئلہ  :  اگر راستہ میں پانی ملا لیکن اس کو پانی کی کچھ خبر نہ ہو ئی کہ یہاں پانی ہے تو بھی تیمم نہیں ٹوٹا اسی طرح اگر راستہ میں پانی ملا اور معلوم بھی ہو گیا لیکن ریل پر سے نہ اُتر سکا تو بھی تیمم نہیں ٹوٹا۔ 
	اسی طرح اگر کوئی شخص ریل پر سوار ہو ا ہوا ور اس نے پانی نہ ملنے کی وجہ سے تیمم کیا ہو اورراستہ میں چلتی ہوئی ریل سے اسے پانی کے چشمے تالاب وغیرہ دکھائی دیں تو اس کا تیمم نہ ٹوٹے گا کیونکہ اس صورت میں وہ پانی کے استعمال پر قادر نہیںریل نہیں ٹھہر سکتی اور چلتی ہوئی ریل سے اُتر نہیں سکتا۔
	مسئلہ  :  اگر بیماری کی وجہ سے تیمم کیا ہے تو جب بیماری جاتی رہے کہ وضو اور غسل نقصان نہ کرے توتیمم ٹوٹ جائے گااب وضو کرنا اور غسل کرنا واجب ہے ۔
	مسئلہ  : پانی نہیں ملا اس وجہ سے تیمم کر لیا پھر ایسی بیماری ہو گئی جس سے پانی نقصان کرتا ہے پھر بیماری کے بعد پانی مل گیا تو اب وہ تیمم باقی نہیں رہا جو پانی نہ ملنے کی وجہ سے کیا تھا لہٰذا اب بیماری کے لیے پھر سے تیمم کرے ۔
متفرق مسائل  :
	مسئلہ  :  جب تک پانی سے وضو نہ کر سکے برابر تیمم کرتا رہے چاہے جتنے دن گزر جائیں کچھ خیال ووسوسہ دل میں نہ لائے ،جتنی پاکی وضو اور غسل سے ہوتی ہے اتنی ہی پاکی تیمم سے بھی ہو جاتی ہے۔
	مسئلہ  :  جس طرح وضو کی جگہ تیمم درست ہے اسی طرح غسل کی جگہ بھی مجبوری کے وقت تیمم درست ہے ۔ ایسے ہی جو عورت حیض یانفاس سے پاک ہوئی ہو مجبوری کے وقت اس کو بھی تیمم درست ہے۔ وضو اور غسل کے تیمم میں کوئی فرق نہیں ہے دونوں کا ایک ہی طریقہ ہے ۔
	مسئلہ  :  اگر زمزم کا پانی زمزمی میں بھرا ہوا ہے تو تیمم کرنادرست نہیں زمزمی کو کھول کر اس پانی سے نہانا اور وضو کرنا واجب ہے ۔ 
	مسئلہ  :  پانی موجود ہوتے وقت قرآن کو چھونے کے لیے تیمم کرنا درست نہیں ہے۔
	مسئلہ  :  جس شخص کو اخیر وقت تک پانی ملنے کا یقین یا گمان غالب ہو اس کو نماز کے اخیر مستحب وقت تک انتظارکرنا مستحب ہے مثلاً کنویں سے پانی نکالنے کی کوئی چیز نہ ہو اور یہ یقین غالب ہو کہ اخیر مستحب وقت تک رسی ڈول مل جائے گا یا کوئی شخص ریل پر سوار ہو اور یقین یا گمان غالب ہو کہ اخیر وقت تک ریل ایسے اسٹیشن پر پہنچ جا ئے گی جہاں پانی مل

صفحہ نمبر 27 کی عبارت
سکتا ہے تو اخیر مستحب وقت تک انتظار مستحب ہے اور اگر پانی کا انتظار نہ کیا اول ہی وقت نماز پڑھ لی تب بھی درست ہے۔
	مسئلہ  :  اگر نہانے کی ضرورت تھی اس لیے غسل کیا لیکن ذرا سا بدن سوکھا رہ گیا اور پانی ختم ہو گیاتو ابھی وہ پاک نہیں ہوااس لیے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
51 حرف آغاز 4 1
52 درس حدیث 6 1
53 ہر انسان کے لیے استغفار کرنا ضروری ہے 6 52
54 اہم بات : 7 52
55 سبق آموز قصہ : 7 52
56 مبلغ کا کام : 7 52
57 جنت کا استحقاق کسی کو حاصل نہیں ہے : 8 52
58 مبلغ حضرات کے لیے تنبیہ : 9 52
59 انسان اپنے عمل کا وزن متعین نہیں کر سکتا : 9 52
60 صحیح مقام ـ نیکیاں بھی، استغفاربھی : 9 52
61 عبادت کے بعد استغفار اور اس کی حکمت : 9 52
62 مثال سے وضاحت : 10 52
63 فہم دین کورس اور حضرت اقدس نوراللہ مرقدہ 11 1
64 فہمِ حدیث 16 1
65 نبوت و رسالت 16 64
66 جنت میں مومنین کو جو دیدار الہٰی نصیب ہو گا اس وقت حجاب اُٹھا دیا جائیگا : 16 64
67 معراج کے موقع پر نبی ۖ کو حاصل ہوا : 16 64
68 رسول اللہ ۖ نے حجاب نوری کو آنکھوں سے دیکھا : 19 64
69 فرقہ واریت کیا ہے ؟ اور کیوں ہے؟اورسدباب کیا ہے؟ 20 1
70 فرقہ واریت کے مراکز : 20 69
71 تا ریخی شہادت : 23 69
72 دارالعلوم دیوبند ـ حقائق ـ تاریخ 28 1
73 اور مولاناشاہ احمد نورانی کی غلط فہمی 28 72
74 انسانیت کے خلاف جرائم 32 1
75 واجپائی اور مودی پربرطا نیہ، بلجیم اور 32 74
76 عالمی خبریں 37 1
77 برطانوی مسلمانوں کو تعصب کا نشانہ بنایا جارہاہے 37 76
78 تجھے اٹھکیلیاں سوجھی ہیں ہم بیزار بیٹھے ہیں 39 76
79 خوا نِ خلیل 40 1
80 تمہید طبع خوا نِ خلیل 40 79
81 خوانِ خلیل 42 79
82 دینی مسائل 55 1
83 ( تیمم کا بیان ) 55 82
84 تیمم کی سنتیں : 55 82
86 تیمم کا مسنون طریقہ : 55 82
87 متفرق مسائل : 56 82
88 تحریک احمدیت 58 1
89 شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار : 58 88
90 جوبلی تقریبات 59 88
91 جاسوس نبی : 60 88
92 تقریظ وتنقید 63 1
93 سمجھ میں نہ آنے والی منطق 65 1
Flag Counter