ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2002 |
اكستان |
|
تحریک احمدیت باب اول قسط :١٣ شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار : ہندوستان میں برطانوی راج کو مرزا صاحب خدا کی ایک نعمت عظیمہ خیال کر تے تھے ۔آپ نے اپنے پیروکاروںکو پرزور تاکید کی کہ وہ ان کے ساتھ بھر پور تعاون کریں کیوں کہ اسی میں ان کی نجات اور خدا کی رضامندی ہے ۔ یہ صرف برطانوی سامراجیوں کا استحقاق تھا کہ وہ توپوں کے گولے چلائیں یا اسلحہ لہرائیں ۔اس کے برعکس بیکار مذہبی مباحث میں زبان چلانا اور قلم گھسیٹنامسلمانان عالم کی ذمہ داری تھی ۔مرزا صاحب کہتے ہیں '' چونکہ میری زندگی کا زیادہ تر حصہ برطانوی حکومت کی وفاداری کے پرچار میں گزرا ہے ۔جہاد کی مذمت اوربرطانوی حکومت کی وفاداری کے پرچار پر میں نے اتنی کتابیںلکھیں ہیں کہ اگر ان کو اکٹھا کر دیا جائے تو پچاس الما ریاں بھر جائیں''۔ ١ ایک اور کتاب میں آپ سوال پوچھتے ہیں : ''پھر میں پوچھتا ہوں کہ جو کچھ میں نے سرکار انگریزی کی امداد حفظ وامان اور جہادی خیالات کے روکنے کے لیے برابر سترہ سالوں (١٨٨٥تا ١٨٩٧ ) تک پورے جوش سے پوری استقامت سے کام کیا ۔کیا اس کام کی اور اس خدمت نمایاںکی اور اس مدت دراز کی دوسرے مسلمانوں میں جو میرے مخالف ہیں کوئی نظیرہے ؟کوئی 'نہیں '۔ ٢ 1.Mirza Ghulam Ahmad,Taryaq-ul-Quloob,,1899,P.15 2.Mirza Ghulam Ahmad,Sitara Qaaisarya,Qadian,1899,P.3Qadian