Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2002

اكستان

10 - 65
 میں آتا ہے کہ کانو قلیلا من اللیل ما یہجعون   ان کا دُنیا میں یہ حال تھا کہ یہ رات کو کم وقت آرام کرتے تھے رات کو کم سوئے اور عبادت میں رات گزاری اورصبح کو استغفار کرتے تھے تو استغفار کا جوڑ بظاہر تو یہ نظر آتا ہے کہ رات گناہ میں گزاری اورصبح استغفار کرتے ہیں یہ نہیں ہے بلکہ رات عبادت میں گزاری اور صبح استغفار کرتے ہیں وبالا سحارھم یستغفرون تو معلوم ہوا کہ انسان کا اصل مقام یہ ہے کہ وہ استغفار ہی کرتا رہے چاہے اس نے عبادت ہی کی ہو کیونکہ عبادت بھی کما حقہ نہیں ہو سکتی اس کا پورا حق ادا نہیں کیا جا سکتا۔


صفحہ نمبر 64 کی عبارت
مثال سے وضاحت  :
	 اگر کسی بڑے کے پاس آپ جائیں اور اس کے ادب و آداب پورے نہ کر سکیں تو یہ بھی ایک طرح کی کوتاہی ہو گی او ر بادشاہوں کے ہاں پہلے زمانے میں یہ تھاکہ جو آدمی آتاتھا اُنہیں بادشاہ کی طرف دیکھنے کی اجازت ہوتی تھی اور دوسری طرف دیکھنا معیوب تھا آداب شاہی کے خلاف تھا اس حرکت پر اُ س کو دربار سے اُٹھایا بھی جا سکتا تھا ۔ تو انسان جب خدا کے سامنے پیش ہوتا ہے نماز پڑھتا ہے تو اس کا دل کبھی ادھر جا رہا ہوتا ہے کبھی اُدھر جا رہا ہوتا ہے سب طرح کی باتیں ذہن میں آتی رہتی ہیں جو چیز بھولا ہو ا ہوتاہے وہ بھی یاد آتی رہتی ہیں تویہ حق تو نہیں ادا کر رہا اور اللہ تعالی کا حق یہ ہے کہ وہ جیسے ظاہر کو جانتا ہے ویسے باطن کو بھی جانتا ہے چاہے ظاہر کرو چاہے دل کے اند ر بات ہو وہ ہر طرح سے جانتا ہے لہٰذا اس کا حق ادا نہیں ہوتا تو اس واسطے انسان کو جناب نبی کریم علیہ الصلوةوالسلام نے اس کا مقام سمجھا دیا بتلادیا کہ بس تیرا مقام جو ہے وہ یہی ہے کہ تو عبادت بھی کرتا رہے نیکی بھی کرتا رہے اور استغفار بھی کرتا رہے اور نیکی پر بھروسہ مت کر صرف خداوندکریم کی رحمت پرنگاہ رکھ ۔ یہ انسان کو بتلایا گیا ،چاہے انسان گنہگار ہو چاہے انسان نیکو کار ہو ،چاہے جاہل ہو اور چاہے و ہ ہو جو سبق پڑھا ہواہے ،سب کے لیے ایک ہی جیسی تعلیم ہے اور خدا کے لیے سب ایک جیسے ہیں جو عمل کرنا چاہیے وہ سب کو بتایا گیا ہے ۔اللہ تعالی ہم سب کو اعمال صالحہ کی توفیق عطا فرمائے آمین۔      	 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
51 حرف آغاز 4 1
52 درس حدیث 6 1
53 ہر انسان کے لیے استغفار کرنا ضروری ہے 6 52
54 اہم بات : 7 52
55 سبق آموز قصہ : 7 52
56 مبلغ کا کام : 7 52
57 جنت کا استحقاق کسی کو حاصل نہیں ہے : 8 52
58 مبلغ حضرات کے لیے تنبیہ : 9 52
59 انسان اپنے عمل کا وزن متعین نہیں کر سکتا : 9 52
60 صحیح مقام ـ نیکیاں بھی، استغفاربھی : 9 52
61 عبادت کے بعد استغفار اور اس کی حکمت : 9 52
62 مثال سے وضاحت : 10 52
63 فہم دین کورس اور حضرت اقدس نوراللہ مرقدہ 11 1
64 فہمِ حدیث 16 1
65 نبوت و رسالت 16 64
66 جنت میں مومنین کو جو دیدار الہٰی نصیب ہو گا اس وقت حجاب اُٹھا دیا جائیگا : 16 64
67 معراج کے موقع پر نبی ۖ کو حاصل ہوا : 16 64
68 رسول اللہ ۖ نے حجاب نوری کو آنکھوں سے دیکھا : 19 64
69 فرقہ واریت کیا ہے ؟ اور کیوں ہے؟اورسدباب کیا ہے؟ 20 1
70 فرقہ واریت کے مراکز : 20 69
71 تا ریخی شہادت : 23 69
72 دارالعلوم دیوبند ـ حقائق ـ تاریخ 28 1
73 اور مولاناشاہ احمد نورانی کی غلط فہمی 28 72
74 انسانیت کے خلاف جرائم 32 1
75 واجپائی اور مودی پربرطا نیہ، بلجیم اور 32 74
76 عالمی خبریں 37 1
77 برطانوی مسلمانوں کو تعصب کا نشانہ بنایا جارہاہے 37 76
78 تجھے اٹھکیلیاں سوجھی ہیں ہم بیزار بیٹھے ہیں 39 76
79 خوا نِ خلیل 40 1
80 تمہید طبع خوا نِ خلیل 40 79
81 خوانِ خلیل 42 79
82 دینی مسائل 55 1
83 ( تیمم کا بیان ) 55 82
84 تیمم کی سنتیں : 55 82
86 تیمم کا مسنون طریقہ : 55 82
87 متفرق مسائل : 56 82
88 تحریک احمدیت 58 1
89 شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار : 58 88
90 جوبلی تقریبات 59 88
91 جاسوس نبی : 60 88
92 تقریظ وتنقید 63 1
93 سمجھ میں نہ آنے والی منطق 65 1
Flag Counter