ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2002 |
اكستان |
|
خوا نِ خلیل ( حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی ) ٭٭٭٭٭ تمہید طبع خوا نِ خلیل ( ازحضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب ) بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم اس ناکارہ کو ہمیشہ اپنے اکابر کے حالات کے سننے اور جمع کرنے کا، سوانح لکھوانے کا بہت ہی اشتیاق رہا تذکرةالخلیل میں جیسا کہ خود مولانا مرحوم نے بھی تحریر فرمایا اس ناکارہ کے اصرارکو بہت دخل تھا۔ اسی طرح حضرت رائیپوری نوراللہ مرقدہ چچا جان قدس سرہ ،عزیز مولوی یوسف نوراللہ مرقدہ کی سوانحوں کی تالیف میں اس ناکارہ کا بہت دخل رہا مگر افسوس کہ تذکرةالرشید یعنی سوانح قطب العالم حضرت اقدس گنگوہی او ر تذکرة الخلیل جس میں میرے پانچ اکابر کے مختصر حالات ہیں حضرت مولانا عاشق الہی صاحب نوراللہ مرقدہ جوان دونوں کتابوں کے مصنف تھے ان کے انتقال کے بعد سے ا ن دونوں کتابوں کی طباعت کا سلسلہ بند ہو گیا۔ ہر چند میں نے مولانا مرحوم کے صاحبزادگان پر اصرار کیا اور تقاضے کیے کہ یہ جواہر پارے اسی طرح مولانا کی دیگر تصانیف علمی و دینی ذخیرے کے ساتھ ساتھ بہت ہی مقبول عام کتابیں ہیں مگر ان عزیزوں کودوسرے قصوں کی وجہ سے ان کی طرف توجہ نہ ہوئی بالآخر تذکرةالخلیل تو میں نے گزشتہ سال عزیزم مولوی حکیم محمد الیاس سلمہ پر تقاضا کرکے طبع کرائی تھی اور اس سے پہلے جناب الحاج متین احمد صاحب سے بھی کئی سال سے تقاضا کر رہا تھااور وہ اس کا اہتمام بھی کررہے تھے مگر حالات کی ناسازگاری سے طبع نہ ہوسکی لیکن بحمداللہ گزشتہ سال وہ بھی طبع ہو کر شائع ہو چکی ،لیکن ہندو پاک میں کتابوں کی آمدو رفت بند ہے اور حکیم الیاس صاحب کی مطبوعہ قریب الختم ہے اس لیے میں نے ان کو یہ مشورہ دیا تھا کہ