ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2002 |
اكستان |
|
حرف آغاز نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم امابعد! گزشتہ ماہ لاہور کی سطح پر حکومت کی جانب سے جادو گروں او ر کاہنوں کے خلاف پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور بہت سے جادو گرحراست میں لے لیے۔ ان کے قبضہ سے انسانی کھوپڑیاں اور دیگر انسانی اعضا ء کے علاوہ اُلو، بندراو ر خونی گنڈے بھی برآمدہوئے۔ حد یہ ہے کہ بعض زہریلے گنڈے بھی جادوں گروںنے اپنے پاس رکھے ہوئے تھے جن کے ذریعے انسان موذی اور مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے کے بعد سسک سسک کر جان دے بیٹھتا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ جادو شیطانی عملیات ہیں جن کی وجہ سے انسان اللہ تعالی سے دور ہو کر شیطان کا دوست بن جاتاہے شیطان سے اپنی دوستی مضبوط کرنے کے لیے انسان بڑی شرم ناک حرکتیں کرتا ہے۔ اللہ کو گالیاں دیتا ہے، رسول کو بُرا کہتا ہے، ہر وقت ناپاک رہتا ہے، استنجا نہیں کرتا، غسل نہیں کرتا، زنا کرتاہے،بدکاری کرتا ہے،بس ہمہ وقت وہ شیطان کو خوش کرنے میں لگا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ اسلام سے نکل کر کفر میں داخل ہو جاتا ہے اور شیطان کا پکا دوست بن جاتا ہے اور اس کے کفریہ اعمال میں شیطانی قوت بڑھتی چلی جاتی ہے ۔ اسی طرح نجومیوں نے بھی غیب کی باتیںبتلانے کے بہانے معاشرے کے ضعیف الاعتقاد اور اَن پڑھ طبقہ کو اپنا حلقہ نشیں بنارکھا ہے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ستاروں کی تخلیق کے متعلق اللہ تعالی کی بیان فرمودہ حکمتوں سے ہٹ کر اگر کسی نے ستاروں کا کچھ بھی علم حاصل کیا تو اس نے ایک قسم کا جادو کا علم حاصل کیا ۔(فرمایا )نجومی کاہن ہوتا ہے اور کاہن جادو گر ہوتا ہے اور جادو گر کافر