Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2002

¾اكستان Ù

14 - 65
''طلب العلم فریضة علی کل مسلم '' کے تحت داخل ہے ۔
	عقائد اور اصول کی کتابوں کے بعض مباحث کو بعض پڑھنے پڑھانے والے غیر ضروری سمجھتے ہیں لیکن اول تو کوئی کورس مقرر کرنا ہوتو ایک ایک فرد کو لے کر مقرر نہیں کیا جاتا بلکہ ایک معاشرہ اور طبقہ کو سامنے رکھ کر مقرر کیا جاتا ہے۔ ہم نے اپنے سامنے دنیاوی اعتبار سے اعلی تعلیم یافتہ لوگوں کو بھی رکھا ہے لہٰذا ان کے ذہنوں میں اُٹھنے والے مسائل کو ذکر کرنا ضروری سمجھا گیا۔
	درجہ عام کی کتابوں کی جب ترتیب بن گئی اگرچہ سب ابھی چھپی نہ تھیں کہ ذہن میں آیا کہ استحباب کے درجہ میں تفسیر اور حدیث کو ساتھ ملالیا جائے اور اس کو فہم دین کورس کا اعلیٰ درجہ بنا دیاجائے تواس سے اردو میں دینیات کی تعلیم مکمل ہوسکے گی لہٰذا اس پر کام شروع ہوا اور تفسیر ''فہم القرآن ''جو کہ حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کی مشہور تفسیر ''بیان القرآن '' کی تسہیل و تلخیص ہے اس کے سوا پانچ پاروںپر مشتمل پہلی جلد چھپ چکی ہے وہ چونکہ رواں تفسیر ہے اس لیے حاشیہ پر نمبر لگا کر تفسیری نکات لکھنے کی بنسبت زیادہ مفید نظر آئی ہے۔ ترجمہ میں کوشش کی ہے کہ لفظوں کا لحاظ بھی کرایا جا سکے ۔ 
	احادیث کو ہم نے دو قسمو ںپر تقسیم کیا ہے فقہی اور غیر فقہی ۔غیر فقہی موضوعات پرمشتمل احادیث کا مجموعہ چھپنے کے مراحل میں ہے ۔ان شاء اللہ تعالی جلد دستیاب ہو گا۔
	تفسیر ہویا حدیث ا س بات کا اہتمام کیا گیا ہے کہ جدید ذہنوں میں اُٹھنے والا کوئی اشکال ایسا نہ رہے کہ اس کا قابل قبول حل نہ لکھا گیا ہو ۔اس وقت فہم دین کورس کی تمام کتابیں مجلس نشریات اسلام کراچی کی جانب سے شائع کی جارہی ہیں اور ہماری کسی بھی کتاب کے ساتھ ہمارے کسی قسم کے مالی مقاصد وابستہ نہیں ہیں ۔ 
	ضرب مومن  :  یہ کورس آپ نے کتنے عرصے میں مرتب کیا اور اب کہاں کہاں جاری ہے ؟
	جواب  :  اس کورس کے دونوں درجوں کی ترتیب میں تو دس سال لگ چکے ہیں اور ابھی تک سلسلہ جاری ہے کیونکہ معاملہ صرف ترتیب دینے کا نہیں بلکہ ان کتابوں سے متعلق اور بہت سے کام خود کرنے پڑتے ہیں ۔گزشتہ آٹھ نو سال سے یہ کورس لاہور کے مختلف علاقوں میں پڑھا یا گیا ہے ۔جامعہ مدنیہ جدید کی طرف سے کورس مکمل کرنے والوں کو سند بھی جاری کی جاتی ہے ( یاد رہے کہ جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ پر واقع ہے ) اب تک سو سے کہیں زائد اسناد جاری کی جاچکی ہیں ۔اس وقت بھی لاہور میں میرے علم کی حدتک چار پانچ جگہ مردوں میں اور دو جگہ عورتوں میں یہ کورس جاری ہے اور یہ کورس ٹوبہ ٹیک سنگھ اور قصور میں بھی چل رہا ہے۔
	ضرب مومن   :  اس کورس میںشریک شخص کے لیے کتنی علمی استعداد کی ضرورت ہے؟

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
51 حرف آغاز 4 1
52 درس حدیث 6 1
53 ہر انسان کے لیے استغفار کرنا ضروری ہے 6 52
54 اہم بات : 7 52
55 سبق آموز قصہ : 7 52
56 مبلغ کا کام : 7 52
57 جنت کا استحقاق کسی کو حاصل نہیں ہے : 8 52
58 مبلغ حضرات کے لیے تنبیہ : 9 52
59 انسان اپنے عمل کا وزن متعین نہیں کر سکتا : 9 52
60 صحیح مقام ـ نیکیاں بھی، استغفاربھی : 9 52
61 عبادت کے بعد استغفار اور اس کی حکمت : 9 52
62 مثال سے وضاحت : 10 52
63 فہم دین کورس اور حضرت اقدس نوراللہ مرقدہ 11 1
64 فہمِ حدیث 16 1
65 نبوت و رسالت 16 64
66 جنت میں مومنین کو جو دیدار الہٰی نصیب ہو گا اس وقت حجاب اُٹھا دیا جائیگا : 16 64
67 معراج کے موقع پر نبی ۖ کو حاصل ہوا : 16 64
68 رسول اللہ ۖ نے حجاب نوری کو آنکھوں سے دیکھا : 19 64
69 فرقہ واریت کیا ہے ؟ اور کیوں ہے؟اورسدباب کیا ہے؟ 20 1
70 فرقہ واریت کے مراکز : 20 69
71 تا ریخی شہادت : 23 69
72 دارالعلوم دیوبند ـ حقائق ـ تاریخ 28 1
73 اور مولاناشاہ احمد نورانی کی غلط فہمی 28 72
74 انسانیت کے خلاف جرائم 32 1
75 واجپائی اور مودی پربرطا نیہ، بلجیم اور 32 74
76 عالمی خبریں 37 1
77 برطانوی مسلمانوں کو تعصب کا نشانہ بنایا جارہاہے 37 76
78 تجھے اٹھکیلیاں سوجھی ہیں ہم بیزار بیٹھے ہیں 39 76
79 خوا نِ خلیل 40 1
80 تمہید طبع خوا نِ خلیل 40 79
81 خوانِ خلیل 42 79
82 دینی مسائل 55 1
83 ( تیمم کا بیان ) 55 82
84 تیمم کی سنتیں : 55 82
86 تیمم کا مسنون طریقہ : 55 82
87 متفرق مسائل : 56 82
88 تحریک احمدیت 58 1
89 شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار : 58 88
90 جوبلی تقریبات 59 88
91 جاسوس نبی : 60 88
92 تقریظ وتنقید 63 1
93 سمجھ میں نہ آنے والی منطق 65 1
Flag Counter