Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2002

اكستان

13 - 65
تین ماہ پڑھ کر اپنی دنیاوی مصروفیات کی بنا ء پر چھوڑ دیتے ہیں اور چونکہ عربی تو محض ایک ذریعہ اوروسیلہ ہے اس لیے اس کے  بند ہونے پر احساس ہوتا ہے کہ نتیجہ کے اعتبار سے پڑھنے پڑھانے والوں کی محنت ضائع ہو گئی اس لیے ذہن اس طرف متوجہ ہوا کہ اگر یہی حضرات دوتین مہینے دینیات سیکھتے تو فائدہ ہی فائدہ ہوتا ۔کوئی شخص اگر صرف ایک دن ہی آکر دین کا صرف ایک مسئلہ سیکھتا تو محنت ضائع تو نہ ہوتی ۔ دینیات کے اصل حصے دو ہیں ۔عقائد اور عملی احکام ۔ اس لیے ایک مضمون اسلامی عقائد کاہوا اور دوسرا مضمون اسلامی مسائل کا ہوا ۔ قرآن وحدیث تو ان کے دلائل ہیں ،ان دلائل اور ان سے احکام کے استنباط سے متعلق کیا اصول ہیں ؟موجودہ دور کی گمراہیوں سے بچنے بچانے کے لیے ان کو بھی جاننا ضروری ہے اس لیے ''اسلامی اصول '' تیسرا مضمون بن گیا ۔
	ضرب مومن  :  از راہ کرم آپ اپنی مرتب کردہ تینوں کتب کا تعارف کروا ئیے ؟
	جواب  :  پہلے ہمارا خیال ہوا کہ اردو زبان میں ایسی کتابیں تلاش کریں جو ہماری ضرورت پوری کریں اور انداز درسی ہونے کے باوجود ایسا ہوکہ وہ جدید ذہن کے لیے قابل قبول ہو۔ مسائل کے لیے ہمارا خیال ہوا کہ مسائل بہشتی زیور کو لیتے ہیں اور کچھ دیگر جدید اور ضروری مسائل کے لیے ایک تتمہ کا اضافہ کر لیں گے لیکن پڑھانے کے دوران اندازہ ہوا کہ اول تو اس کی زبان میں بھی کچھ کاسمیٹک سرجری کرنی پڑے گی ۔دوسرے محض تتمہ کا م نہ دے گا بلکہ از سر نو ترتیب دینا ہوگی اس پرکام شروع کیا ۔ دوسرا اپنا خیال تو یہ تھا کہ کتاب زیادہ ضخیم نہ ہو لیکن اپنے بعض ساتھیوں کے اصرار پربہت سے مسائل کا اضافہ کرنا پڑا جس سے وہ مفتیٰ بہ مسائل کی اچھی خاصی کتاب بن گئی چونکہ اصل بنیاد کتاب مسائل بہشتی زیور تھی اس لیے نئی کتاب کا نام بھی وہی رہا۔
	عقائد کی مختلف کتابیں ہمارے سامنے آئیں اور ہم نے شروع میں عمدةالفقہ کا عقائد کاحصہ لیا لیکن ایک ہی دفعہ پڑھانے سے اندازہ ہوا کہ وہ نہ صرف یہ کہ ہماری ضرورت کو پورا نہیں کرتی بلکہ اس کا معیار بھی ہماری توقع کے مطابق نہ تھا اس لیے اس پر بھی محنت کرنی پڑی اور مختلف کتابوں سے ضروری مواد اکٹھا کر کے نئی کتاب ترتیب دی ۔پہلے ایڈیشن میں جو خامیاں رہ گئی تھیں یا جن غلطیوںکی بعض ساتھیوں نے نشاندہی کی ان کی اصلاح کرکے نیا ایڈیشن تیار کیا جو ''مجلس نشریات اسلام کراچی '' نے شائع کیاہے۔
	''اصول دین '' کے نام سے کتاب ابتدا ء ہی میںلکھی گئی اور معتبر حضرات کی کتابوں  کو تسہیل اور تلخیص کرکے اس کی تالیف کی گئی ۔اس کے بھی دوسرے ایڈیشن میں ضروری اصلاحات کی گئیں مذکورہ بالا تین کتابوں پر مشتمل ''فہم دین کورس '' کا یہ درجہ عام ہے جو آج کے میڈیا دور میں ہم سمجھتے ہیںکہ ہرمسلمان مردا ور عورت کوپڑھنا اور سمجھنا ضروری ہے ۔اور
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
51 حرف آغاز 4 1
52 درس حدیث 6 1
53 ہر انسان کے لیے استغفار کرنا ضروری ہے 6 52
54 اہم بات : 7 52
55 سبق آموز قصہ : 7 52
56 مبلغ کا کام : 7 52
57 جنت کا استحقاق کسی کو حاصل نہیں ہے : 8 52
58 مبلغ حضرات کے لیے تنبیہ : 9 52
59 انسان اپنے عمل کا وزن متعین نہیں کر سکتا : 9 52
60 صحیح مقام ـ نیکیاں بھی، استغفاربھی : 9 52
61 عبادت کے بعد استغفار اور اس کی حکمت : 9 52
62 مثال سے وضاحت : 10 52
63 فہم دین کورس اور حضرت اقدس نوراللہ مرقدہ 11 1
64 فہمِ حدیث 16 1
65 نبوت و رسالت 16 64
66 جنت میں مومنین کو جو دیدار الہٰی نصیب ہو گا اس وقت حجاب اُٹھا دیا جائیگا : 16 64
67 معراج کے موقع پر نبی ۖ کو حاصل ہوا : 16 64
68 رسول اللہ ۖ نے حجاب نوری کو آنکھوں سے دیکھا : 19 64
69 فرقہ واریت کیا ہے ؟ اور کیوں ہے؟اورسدباب کیا ہے؟ 20 1
70 فرقہ واریت کے مراکز : 20 69
71 تا ریخی شہادت : 23 69
72 دارالعلوم دیوبند ـ حقائق ـ تاریخ 28 1
73 اور مولاناشاہ احمد نورانی کی غلط فہمی 28 72
74 انسانیت کے خلاف جرائم 32 1
75 واجپائی اور مودی پربرطا نیہ، بلجیم اور 32 74
76 عالمی خبریں 37 1
77 برطانوی مسلمانوں کو تعصب کا نشانہ بنایا جارہاہے 37 76
78 تجھے اٹھکیلیاں سوجھی ہیں ہم بیزار بیٹھے ہیں 39 76
79 خوا نِ خلیل 40 1
80 تمہید طبع خوا نِ خلیل 40 79
81 خوانِ خلیل 42 79
82 دینی مسائل 55 1
83 ( تیمم کا بیان ) 55 82
84 تیمم کی سنتیں : 55 82
86 تیمم کا مسنون طریقہ : 55 82
87 متفرق مسائل : 56 82
88 تحریک احمدیت 58 1
89 شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار : 58 88
90 جوبلی تقریبات 59 88
91 جاسوس نبی : 60 88
92 تقریظ وتنقید 63 1
93 سمجھ میں نہ آنے والی منطق 65 1
Flag Counter