آپ کی امانت آپ کی سیوا میں 28 سنابل بک ڈپو حیدر آباد
ترجمہ: میں گواہی دیتا ہوں اس بات کی کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کاکوئی شریک نہیں اور حضرت محمدﷺ اللہ کے سچے بندے اور رسول ہیں۔
میں توبہ کرتا ہوں کفر سے، شرک سے (کسی طرح بھی اللہ کا شریک بنانے) سے اور تمام طرح کے گناہوں سے اور اس بات کا عہد کرتا ہوں کہ اپنے پیدا کرنے والے سچے مالک کے سب حکموں کو مانوں گا اور اس کے سچے نبی حضرت محمدﷺ کی سچے اطاعت کروں گا، رحیم و مالک مجھے اور اور آپ کو ال راستے پر مرتے دم تک قائم رکھے۔
میرے عزیز دوست! اگر آپ اپنی موت تک اس یقین اور ایمان کے مطابق اپنی زندگی گزارتے رہے تو پھر معلوم ہو گا کہ آپ کے اس بھائی نے کیسا محبت کا حق ادا کیا۔
ایمان کا امتحان
اس اسلام اور ایمان کے باعث آپ کی آزمائش بھی ہو سکتی ہے، مگر جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے، یہاں بھی حق کی جیت ہو گی اور اگر زندگی بھر امتحان سے گزرنا پڑے تو یہ سوچ کر سہہ جانا کہ اس دنیا کی زندگی تو کچھ دونوں تک محدود ہے، مرنے کے بعد کی تمام زندگی، وہاں کی جنت اور اس کے سکھ حاصل کرنے کے لیے اور اپنے مالک کو راضی کرنے کے لیے یہ آزمائشیں کچھ بھی نہیں ہیں۔
آپ کا فرض
ایک بات اور! ایمان اور اسلام کی یہ سچائی ہر اس بھائی کا حق اور امانت ہے جس تک یہ حق نہیں پہنچا ہے؛ اس لیے آپ کا بھی فرض ہے کہ بے لوث ہو کر صرف اپنے بھائی کی ہمدردی میں اور اسے مالک کے غضب، دوزخ کی آگ اور سزا سے بچانے کے لیے، دکھ درد کے احساس کے ساتھ جس طرح پیارے نبی ﷺ نے یہ سچائی پہنچائی تھی، آپ بھی