آپ کی امانت آپ کی سیوا میں 12سنابل بک ڈپو،حیدرآباد
اسی طرح جو لوگ برے کام کریں گے، گناہ گناہ کر کے اپنے مالک کی نافرمانی کریں گے وہ وہاں آگ میں جلیں گے، وہبں انہیں گناہ کی سزا ملے گی اور سب سے بڑی سزا یہ ہو گی کہ وہ اپنے مالک کے دیدار سے محروم رہ جائیں گے اور ان پر ان کے مالک کا دردناک عذاب ہو گا۔
خدا کا شریک بنانا سب سے بڑا گناہ ہے
اس سچے مالکِ حقیقی نے اپنے قرآن میں بتایا کہ نیکیاں اور اچھے کام بھی ہوتے ہیں اور بڑے بھی، اسی طرح اس مالک کے یہاں گناہ اور برے کام بھی چھوٹے بڑے ہوتے ہیں، اس نے ہمیں بتایا کہ جو گناہ ہمیں سب سے زیادہ سزا کا حقدار بناتا ہے، جس کو وہ کبھی معاف نہیں کرے گا، جس کا کرنے والا ہمیشہ جہنم میں جلتا رہے گا اور اس کو موت بھی نہیں آئے گی، وہ اس اکیلے مالک کو کسی کا شریک بنانا ہے، اپنے سر اور ماتھے کو اس کے علاوہ کسی اور کے آگے جھکانا، اپنے ہاتھ کسی اور کے آگے جوڑنا، اس کے کسی اور کو پوجا کہ قابل بنانا ہے، مارنے والا، زندہ کرنے والا، روزی دینے والا اور نفع و نقصان کا مالک سمجھنا بہت بڑا گنبہ اور انتہائی ظلم ہے، چبہے وہ کسی دیوی دیوتا کو مانا جائے یا سورج چاند، ستارے یا کسی پیر فقیر کو، کسی کو بھی اس مالک کے علاوہ پوجا کے قابل سمجھنا شرک ہے، جس کو وہ مالک کبھی معاف نہیں کرے گا۔اس کے ہر گناہ کو وہ اگر چاہے تو معاف کر دے گا، اس گناہ کو ہماری عقل بھی اتنا ہی برا سمجھتی ہے اور ہم بھی اس عمل کو اتنا ہی ناپسند کرتے ہیں۔
ایک مثال
مثال کے طور اگر کسی کی بیوی جھگڑالو اور بات بات پر گالیاں دینے والی ہو اور کچھ کہنا سننا نہیں مانتی ہو؛ لیکن وہ اگر اس سے گھر سے نکلنے کو کہہ دے وہ تو کہتی ہے کہ میں صرف تیری ہوں تیری رہوں گی، تیرے دروازے پر مروں گی اور ایک پل کے لیے