Deobandi Books

آپ کی امانت آپ کی سیوا میں

27 - 31
آپ کی امانت آپ کی سیوا میں 27              سنابل بک ڈپو،حیدرآباد
کے در پر پڑا رہتا ہے اور اسی سے آس لگاتا ہے، وہ کیسا انسان ہے جو اپنے سچے مالک کو بھول کر در در جھکتا پھرے۔
لیکن اس ایمان کی زیادہ ضرورت مرنے کے بعد کے لیے ہے، جہاں سے انسان واپس نہ لوٹے گا اور موت پکارنے پر بھی اس کو موت نہ ملے گی، اس وقت پچھتاوا بھی کچھ کام نہ دے گا، اگر انسان یہاں سے ایمان کے بغیر چلا گیا تو ہمیشہ جہنم کی آگ میں جلنا پڑے گا، اگر اس دنیا کی آگ کی ایک چنگاری بھی ہمارے جام کو چھوجائے تو ہم تڑپ جاتے ہیں، تو دوزخ کی آگ کیسے برداشت ہوگی؟ جو اس آگ سے ستر گنا تیز ہے اور اس میں ہمیشہ جلنا ہے، جب ایک کھال جل جائے گی تو دوسری کھال بدل دی جائے گی اور لگاتار یہ سزا بھگتنی ہوگی۔
عزیز قارئین!
میرے عزیز قارئین! موت کا وقت نہ جانے کب آجائے؟ جو سانس اندر ہے، اس کے باہر آنے کا بھی بھروسہ نہیں اور جو سانس باہر ہے اس کے اندر آنے کا بھی بھروسہ نہیں، موت سے پہلے مہلت ہے، اپنی سب سے پہلی اور سب سے بڑی ذمہ داری کا احساس کرلیں، ایمان کے بغیر نہ یہ زندگی زندگی ہے اور نہ مرنے کے بعد آنے والی زندگی۔
کل سب کو اپنے مالک کے پاس جانا ہے، وہاں سب سے پہلے ایمان کی پوچھ تاچھ ہوگی، اس میں میری ذاتی غرض بھی ہے کہ کل حساب کے دن آپ یہ نہ کہہ دیں کہ ہم تک بات پہنچائی ہی نہیں تھی۔
مجھے امید ہے کہ یہ سچی باتیں آپ کے دل میں گھر کر گئی ہوں گی، تو آئیے محترم! سچے دل اور سچی روح والے میرے عزیز دوست! اس مالک کو گواہ بناکر اور ایسے سچے دل سے جسے دلوں کے حال جاننے والا مان لے، اقرار کریں اور وعدہ کریں:
اشهد ان لا اله الا الله واشهد ان محمدا عبده ورسولهﷺ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 دیباچہ 4 1
3 مجھے معاف کردیں 6 1
4 ایک محبت بھری بات 6 1
5 فطرت کا سب سے بڑا سچ 7 1
6 ایک دلیل 7 1
7 سچی گواہی 8 1
8 ایک بڑی سچائی 9 1
9 موت کے بعد 9 1
10 آواگمن کے خلاف تین دلائل 10 1
11 اعمال کا پھل ملے گا 11 1
12 قرآن پاک میں مورتی پوجا کی مخالفت 13 1
13 ایک بودا خیال 14 1
14 سب سے اچھی نیکی ایمان ہے 15 1
15 پیغمبر 16 1
16 مورتی پوجاکی ابتدا 17 1
17 رسولوں کی تعلیم 18 1
18 آخری پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم 19 1
19 حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حیات مبارکہ کا تعارف 19 1
20 خدا کا شریک بنانا سب سے بڑا گناہ ہے 12 1
21 ایک مثال 12 1
22 سچ کی آواز 21 1
23 انسان کی ایک کمزوری 21 1
24 روکاوٹیں اور آزمائشیں 21 1
25 حق کی فتح 22 1
26 آخری وصیت 22 1
27 ہر انسان کی ذمہ داری 23 1
28 کچھ اشکالات 23 1
29 دوسرا سوال 24 1
30 سچا دین صرف ایک ہے 25 1
31 ایک اور سوال 25 1
32 پنڈت وید پرکاش اپا دھیائے کا فیصلہ 26 1
33 ایمان کی ضرورت 26 1
34 عزیز قارئین! 27 1
35 ایمان کا امتحان 28 1
36 آپ کا فرض 28 1
37 ایمان لانے کے بعد 29 1
Flag Counter