Deobandi Books

آپ کی امانت آپ کی سیوا میں

18 - 31
آپ کی امانت آپ کی سیوا میں  18               سنابل بک ڈپو،حیدرآباد
پاؤگے،انسان کے دل میں مورتی کی تعریف پہلے ہی گھر کر چکی تھی؛اسلئے اس نے مورتی کے آگے سر جھکانا اور اسے پوجنا شروع کر دیا اور وہ انسان جس کے پوجنے کے لائق صرف ایک خدا تھا،مورتیوں کو پوجنے لگا اور شرک میں پھنس گیا۔
اس سارے جہان کا سردار (انسان)جب پتھر یا مٹی کے آگے جھکنے لگا تووہ ذلیل وخوار ہوا اور مالک کی نظروں سے گر کر ہمیشہ کے لیے دوزخ کا ایندھن بن گیا،اس کے بعد اللہ نے پھر اپنے رسول بیھجے،جنہوں نے لوگوں کو مورتی پوجا اور اللہ کے علاوہ دوسرے کی پوجا سے روکا،کچھ لوگ ان کی بات مانتے رہے اور کچھ لوگوں نے ان کی نافرمانی کی،جو لوگ ان کی بات مانتے تھے اللہ ان سے خوش ہوتااور جو لوگ ان کی نصیحتوں کی خلاف ورزی کرتے،ان کے لئے آسمان سے نیست ونابود کرنے کے فیصلے کردیے جاتے۔
رسولوں کی تعلیم
ایک کے بعد ایک نبی اور رسول آتے رہے،ان کے دین کی بنیاد ایک ہوتی،وہ ایک دین کی طرف بلاتے کہ ایک خدا کو مانو،کسی کو اس کی ذات اور صفات میں شریک مت ٹھہراؤ،اس کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرو،اس کے سب رسولوں کو سچا مانو،اس کے فرشتوں کو جو اس کی پاک مخلوق ہیں،نہ کھاتے پیتے ہیں،نہ سوتے ہیں،ہر کام میں مالک کی فرماں برداری کرتے ہیں،سچامانو،اس نے اپنے فرشتوں کے ذریعہ سے جو وحی بھیجی یا گرنتھ اتارے ہیں،ان سب کو سچا مانو،مرنے کے بعد دوبارہ زندگی پاکر اپنے اچھے برے کاموں کا بدلہ پانا ہے،اس پر یقین کرو اور یہ بھی جانو کہ جو کچھ تقدیر میں اچھا برا ہے وہ مالک کی طرف سے ہے اور میں اس وقت جو شریعت اور زندگی گزارنے کے طریقے لےکر آیا ہوں ان پر چلو۔
جتنے اللہ کے نبی اور رسول آئے،سب سچے تھے اور ان پر جو مقدس کلام نازل ہوئے،وہ سب سچےتھے،ان سب پر ہمارا ایمان ہے اور ہم ان میں فرق نہیں کرتے،
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 دیباچہ 4 1
3 مجھے معاف کردیں 6 1
4 ایک محبت بھری بات 6 1
5 فطرت کا سب سے بڑا سچ 7 1
6 ایک دلیل 7 1
7 سچی گواہی 8 1
8 ایک بڑی سچائی 9 1
9 موت کے بعد 9 1
10 آواگمن کے خلاف تین دلائل 10 1
11 اعمال کا پھل ملے گا 11 1
12 قرآن پاک میں مورتی پوجا کی مخالفت 13 1
13 ایک بودا خیال 14 1
14 سب سے اچھی نیکی ایمان ہے 15 1
15 پیغمبر 16 1
16 مورتی پوجاکی ابتدا 17 1
17 رسولوں کی تعلیم 18 1
18 آخری پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم 19 1
19 حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حیات مبارکہ کا تعارف 19 1
20 خدا کا شریک بنانا سب سے بڑا گناہ ہے 12 1
21 ایک مثال 12 1
22 سچ کی آواز 21 1
23 انسان کی ایک کمزوری 21 1
24 روکاوٹیں اور آزمائشیں 21 1
25 حق کی فتح 22 1
26 آخری وصیت 22 1
27 ہر انسان کی ذمہ داری 23 1
28 کچھ اشکالات 23 1
29 دوسرا سوال 24 1
30 سچا دین صرف ایک ہے 25 1
31 ایک اور سوال 25 1
32 پنڈت وید پرکاش اپا دھیائے کا فیصلہ 26 1
33 ایمان کی ضرورت 26 1
34 عزیز قارئین! 27 1
35 ایمان کا امتحان 28 1
36 آپ کا فرض 28 1
37 ایمان لانے کے بعد 29 1
Flag Counter