سے اس کا ثبوت نہیں ہے ۔(غنیۃ الناسک :ص ۱۱۹،و مناسک ملا علی قاری : ص ۱۶۹)
(۶) حجرِ اسود کا استلام یعنی حجر اسود کا بوسہ لینا۔
(۷) طواف کرنے او رطواف کی دو رکعت پڑھنے اور زمزم پینے کے بعد اگر سعی کرنا ہے تو اس کے لئے الگ سے حجرِ اسود کا استلام کرنا۔
(۸) موالات یعنی پے در پے طواف کے تمام چکر پورے کرنا ، یعنی ساتوں چکروں کے درمیان کوئی فصل نہ ہو ۔
(۹) بدن ولباس ومکان ِ طواف کا نجاست ِ حقیقیہ سے پاک ہونا سنت ِ مؤکدہ ہے۔
طواف کے مستحبات
س: طواف کے مستحبات کیا کیا ہیں بیان فرمائیں۔
ج: مستحباتِ طواف درج ِ ذیل ہیں :
(۱) طواف حجرِاسود کے داہنی طرف سے شروع کرنا۔
(۲) تین بار حجرِ اسود کا بوسہ لینا ، اور تین دفعہ اس پر سجدہ کرنا۔(کمافی الغنیۃ ومناسک ملا علی قاری) یعنی حجر اسود کا بوسہ لینا تو سنت ہے، اور بوسہ کے ساتھ حجر اسود پر سجدہ کرنا بھی مستحب ہے ۔ جیسا کہ ابن خزیمہ نے اپنی صحیح میں روایت کیا