کرکے رکھتے ہیں اس کی کیا وجہ ہے ؟
ج : یہ لا علمی کیوجہ سے ایسا کرتے ہیں ان کو مسئلہ معلوم نہیں ہوتا، اضطباع طواف کے علاوہ اور کسی حالت میں مسنون نہیں ہے اور نہ ہر طواف میں مسنون ہے،جس طواف میں مسنون ہے اسکو ہم نے اوپر بیان کردیا ہے۔
س : کیا طواف ِزیارت میں رمل واضطباع ہوگا ؟
ج :اگرکوئی شخص احرام سے حلال ہوئے بغیر طوافِ زیارت کررہا ہے اور اس نے پہلے سعی نہ کی ہو تو اس صورت میں رمل اور اضطباع دونوں کرنا ہوں گے۔ (غنیۃ الناسک ص۱۱۸)
تنبیہ: طوافِ زیارت رمی وذبح و حلق کے بعد مسنون ہے ،اگر کوئی طواف پہلے کرلے گا طواف تو ادا ہوجاے گا لیکن سنت کی خلاف ورزی لا زم آئی گی جس سے بچنا چاہئے۔
استلام کا معنی
س : استلام کا کیا معنی ہے ؟
ج : استلام کہتے ہیں حجر اسود کا بوسہ لینے کو یا اس کو ہاتھ لگانےکو ۔