(۳) اور اگر طوافِ وداع کرنا چاہتی ہے کہ حیض ونفاس کا عذر شروع ہوگیا اور ٹھہرنے کا موقع نہیں ہے تو اپنے محرم کے ساتھ روانہ ہوسکتی ہے، کیونکہ اس کے ذمہ سے یہ طواف اس حالت میں ساقط ہوجائے گایعنی معاف ہوجائے گا ۔
طواف کی ابتداء کرنے کا طریقہ
س: طواف کی ابتداء کا صحیح طریقہ بتائیں۔
ج: جب طواف کرنے کا ارادہ کرے تو خانۂ کعبہ کے اُس گوشہ کے قریب آجائے جس میں حجر اسود لگا ہوا ہے اور وہاں اس طرح کھڑا ہوجائے کہ داہنا کاندھا حجر اسود کے مغربی کنارے کے مقابل ہویعنی پورا حجرِ اسود طواف کرنے والے کی داہنی طرف رہے ، اس طرح کھڑے ہوکر دل میں طواف کی نیت کرے اور زبان سے یہ الفاظ کہہ لے تو اچھا ہے: اللّٰهمّ إنّی اُرِیدُ طوافَ بَیْتِک فَیَسِّره لِيْ وَ تقَبَّلْه مِنّيْ.
نیت کرتے وقت ہاتھ نہ اٹھائے کیونکہ ایسا ثابت نہیں ہے،اوراس کوبدعت میں شمارکیاگیاہے ۔ (غنیۃ)
نیت کرکے ذرا سا دائیں طرف کھسکے تاکہ حجرِ اسود کے بالکل سامنے آجائے ،پھر