۵۔ طوافِ قدوم : یہ طواف اُس آفاقی کے لئے مسنون ہے جو حجِ افراد یا حجِ قران کررہاہو ، اور اہل مکہ اور وہ آفاقی جو تمتع کرنے والے ہوں ان کے لئے مسنون نہیں ۔
۶۔ طوافِ تحیۃ: یہ طواف ہر اس شخص کے لئے مسنون ہے جو مسجد حرام میں داخل ہو چاہے حلال ہو یاحالت احرام میں ہو، لیکن معتمر(عمرہ کرنے والے( کیلئے ) طواف عمرہ طوافِ تحیہ کے قائم مقام بھی ہوجائے گا اور طوافِ قدوم کرنے سے بھی یہ طوافِ تحیہ ادا ہوجائے گا۔(غنیۃ الناسک: ص ۱۰۹، مناسک ملا علی قاری :ص ۱۴۳)
۷۔ طوافِ نفل: یہ ہر شخص جب جی چاہے کرسکتا ہے اس کیلئے کوئی وقت کی قید نہیں۔
طواف کیلئے نیت شرط ہے
س : کیا طواف کیلئے نیت شرط ہے ؟ ۔
ج : جی ہاں طواف کیلئے نیت شرط ہے ، اگر کوئی بغیر نیت کے کعبہ شریف کے چاروں طرف چکر لگائے تو طواف نہ ہوگا ۔ (غنیۃ الناسک:۱۱۰)