بِخَیر ))( صححه الحاکم ووافقه الذھبی)
س : حجر اسود اور رکن یمانی کے درمیان پڑھنے کی دو دعائیں تو آپ نے بتادیں، باقی چکر کے باقی حصہ میں کیا پڑھنا چاہئے؟ ۔
ج :باقی چکرکے باقی حصہ میں (( سبحان الله والحمد لله ولاإلٰه إلا الله والله أکبر ولا حول ولا قوۃ إلا بالله)) پڑھتے رہناچاہئے ( ابن ماجہ ) ( حافظ منذری نے اپنے بعض مشائخ سے اس حدیث کی تحسین ذکر کی ہے ) ۔
طواف کرتےہوئے قرآن مجیدکی تلاوت
س: طواف کرتے ہوئے قرآن مجید کی تلاوت کرنا کیسا ہے ؟
ج : دوران ِطواف قرآن مجید کی تلاوت کرسکتے ہیں لیکن ذکر کرنا افضل ہے، کیونکہ رسول اللہ ﷺ سے طواف میں ذکر کرنا ثابت ہے تلاوت نہیں تلاوت کرنا ہو تو بلند آواز سے نہ کرے۔
( غنیۃ الناسک ص۶۵، رد المحتارمطلب فی طواف القدوم)