طواف کے محرمات
س: محرمات ِطواف یعنی وہ چیزیں جو طواف میں حرام ہیں بیان فرمائیں۔
ج: وہ چیزیں جو طواف کرنے والے کےلئے حرام ہیں آٹھ ہیں:
(۱) حدث ِاکبر یعنی جنابت یا حیض یا نفاس کی حالت میں طواف کرنا سخت حرام ہے ، اور حدث ِ اصغر (بے وضو ہونے )کی حالت میں طواف کرنا بھی حرام ہے لیکن بہ نسبت حدث اکبر کے کم درجہ ہے۔
(۲) بالکل ننگا ہونے یا اس قدر ستر ِعورت کھلا ہونے کی حالت میں طواف کرنا جس قدر ستر کھلا ہونے سے نماز نہیں ہوتی ، یعنی چوتھائی عضو کی مقدار یا اس سے زیادہ کھلا ہونا ، یا ایسا تنگ لباس پہننا جوجسم سے چپٹا ہوا ہو ۔
(۳) بلاعذر سوار ہوکر یا کسی کے کاندھے وغیرہ پر چڑھ کر یا پیٹ یا گھٹنوں کے بل چل کر یا منکوس (اُلٹا ہوکر) یا معکوس (اُلٹی سمت سے) طواف کرنا۔
(۴) طواف کرتے ہوئے حطیم کے درمیان سے گزرنا اورحطیم کو طواف میں شامل نہ کرنا ، یعنی حطیم کے باہر سے طواف نہ کرنا ۔