آتے ہی انھوں نے عمرہ کیا اور سعی کی ، آیا ان کا حج ہوگیا یا کہ نہیں ؟۔
ج : طوا ف قدوم سنت ہے اس کے ترک کرنے سے کسی چیز کا وجوب نہیں ۔ ترک سعی کی وجہ سے دم واجب ہے ۔ ومن ترک السعی بین الصفا والمروۃ فعلیه دم وحجه تام . (هندیة ۱ /۱۲۵)
گیارہ تاریخ کو جمرات کی رمی نہ کرنے کی وجہ سے بھی دم واجب ہے
درمختار میں ہے: او الرمی کله أو فی یوم واحد ...الخ (شامی ۲/۲۲۵ )
طوافِ وداع بھی واجب ہے اس کے ترک سے بھی دم واجب ہوگا ۔
درمختار میں ہے : اوترک طواف الصدر ۔(در مختار ۲/۲۲۴)الحاصل صورت مسئولہ میں ہندہ کا حج تو ہوگیا لیکن طوافِ وداع ، سعی اور رمی نہ کرنے کی وجہ سے تین عدد بکریوں کا حدود حرم میں ذبح کرنا ضروری ہے ۔ فقط واللہ تعالی اعلم ۔ (خیر الفتاوی ۲۱۶)
طواف کےبعض متفرق مسائل
س : دورانِ طواف اگر چھینک آجائے تو ‘‘الحمد لله’’کہنے کاکیاحکم ہے؟
ج : چھینک آنے پر الحمد للہ کہنا چاہئے کیونکہ یہ مستقل سنت ہے اس کا حکم دوران