طواف کیلئے باوضو ہونا واجب ہے
س : کیا طواف با وضوء کرنا واجب ہے ؟ ۔
ج : جی ہاں طواف با وضوء کرنا واجب ہے ،کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے طواف کو مثلِ نماز کے قرار دیا ہے،حدیث شریف میں ہے :
عن عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنهما أن النبیﷺ قال: الطواف بالبیت صلاۃ إلا أن اللہ أحل فیه المنطق ، فمن نطق فلا ینطق إلا بخیر . رواه ابن حبان والحاکم وغیرهما . (الإحسان فی ترتیب صحیح ابن حبان ۹ /۱۴۳ رقم ۳۸۳۶، والمستدرک علی الصحیحین ۲ /۲۶۷)
ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ کعبہ کاطواف کرنا نماز (کی طرح) ہے ، صرف اتنا فرق ہے کہ تم اس میں بات کرلیتے ہو، لہٰذا جو بات کرنا ہی چاہے تو اچھی بات کے سوا دوسری بات نہ کرے ۔
س :اگر کوئی بلا وضوء طواف کرلے تواسکا کیا حکم ہے ؟
ج :اگربلا وضو طواف کرلیا تو اسکو باوضو ء لوٹانا واجب ہے،اگر دوبارہ نہ لوٹایا تو جزاء