اہتمام کرنا چاہیئے ، اور حالت ِ احرام میں بھی چہرہ پر کوئی چیز لگاکر پردہ کرلیں تاکہ غیر محرم مردوں کی نظر نہ پڑے ، اور مردوں کے طواف میں خشوع وخضو ع میں خلل واقع نہ ہو ۔
بعض خواتین باریک کپڑے پہنتی ہیں جس سے جسم جھلکتا ہے ،اسی طرح بعض بہت زیادہ چست او ر ٹائٹ کپڑے پہنتی ہیں ، اور بعض بلا برقعہ کے حرمین شریفین حاضرہوجاتی ہیں اورطواف بھی اسی حالت میں کرتی ہیں یہ بڑی افسوس ناک بات ہے ، ایسی خواتین کتنے لوگوں کو فتنہ میں مبتلاکرتی ہیں ۔ إِنَّا لله وَإِنَّا إِلَیْه رٰجِعُوْنَ۔
طواف کے مکروہات
س: مکروہات طواف بیان فرمائیں
ج: جو چیزیں طواف میں مکروہ ہیں وہ یہ ہیں :
(۱) فضول اور بے فائدہ کلام کرنا اور بلا ضرورت بات چیت کرنا ۔
(۲) خرید وفروخت کرنا ، یہ مسجد میں مطلقاً منع ہے اور طواف کی حالت میں تواس سے اورزیادہ گریز کرنالازم ہے۔