Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2017

اكستان

31 - 66
جس کا قرآن شریف میں حکم ہے تدبر یعنی غوروفکر اور سمجھنے اور سوچنے ہی سے حاصل ہوتی ہے حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ اُس تلاوت سے کیا نفع جس میں سمجھنے سے واسطہ نہ ہو۔
 ختم قرآن کی تعداد بڑھانے کا خیال مت کرو کہ چاہے سمجھویا نہ سمجھو مگر نام ہو جاوے کہ اتنے قرآن شریف ختم کیے ،یادرکھو کہ اگر تم سوچ سمجھ کر ایک ہی آیت کو رات بھر پڑھتے جائو گے تو یہ پچاس قرآن ختم کرنے سے بہتر ہوگا۔ 
دیکھوجناب رسول اللہ  ۖ نے ایک دفعہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کو بیس دفعہ دہرایا ہے اور حضرت ابوذ ر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شب جناب رسول اللہ  ۖ  نے تمام رات ایک ہی آیت کو بار بار پڑھا وہ آیت یہ تھی ( اِنْ تُعَذِّبْہُمْ فَاِنَّہُمْ عِبَادُکَ وَاِنْ تَغْفِرْ لَہُمْ فَاِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ ) یااللہ  !  اگر تو اِن کو عذاب دے تو یہ تیرے بندے ہیں اور اگر بخش دے تو بیشک تو زبردست حکمت والا ہے
حضرت تمیم داری رضی اللہ عنہ آیت (اَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ اجْتَرَحُوا السَّیِّأَتِ )'' کیا گناہوں کے مرتکب ہونے والوں کا گمان یہ ہے کہ ہم اُن کو نیکوکاروں کے مساوی بنادے گے''کو تمام شب بار ہا پڑھتے رہے اور حضرت سعید بن جبیر رحمة اللہ علیہ نے آیت (  وَامْتَازُوا الْیَوْمَ اَیُّہَا الْمُجْرِمُوْنَ )   ''اور علیحدہ ہو جائو آج کے دن کے اے مجرمو''  کو بار بار پڑھنے میں تمام رات ختم کر دی۔
 ایک عارف فرماتے ہیں کہ میں ہرہفتہ میں ایک ختم پڑھتا ہوں اور ایک ختم ہر مہینے میں اور ایک ایسا ہے کہ جس کو سال بھر میں ختم کرتا ہوں اور ایک تلاوت ایسی بھی ہے جس کو تین سال سے شروع کر رکھا ہے اور اب تک پورا کلام مجید نہیں ہوا۔یہ فرق ظاہر ہے کہ فکروفہم اور غوروتدبر ہی سے ہوتا ہے کیونکہ انسان کا دل ہر وقت یکساں نہیں رہتا اور نہ ہمیشہ مساوی درجہ کے غوروفکر کا عادی ہوتاہے اس لیے اگر خصوصیت کے ساتھ ایک ختم علیحدہ طور پر تم بھی ایسا شروع کر لو جس میں سوچ سمجھ کر تلاوت کی جائے اور صرف اُسی وقت پڑھا جائے جبکہ قلب فارغ ہونے کی وجہ سے غوروفکر کر سکے اور معنی اچھی طرح سمجھ سکے تو بہت اچھا ہے کیونکہ اس صورت میں تلاوت کے معمول میں بھی فرق نہ آئے گا اور فضیلت کا درجہ بھی حاصل ہوجائے گا۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 16 1
4 حیاتِ مسلم 19 1
5 بیمار، تیمار داری، مزاج پُرسی : 19 4
6 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و مکروہات 19 4
7 دوا اور دُعا : 20 4
8 مزاج پُرسی اور تیمارداری : 21 4
9 اسلام اور فریضہ تبلیغ 23 1
10 ہمدردی نوعِ انسان کا ہمہ گیر جذبہ 23 9
11 تبلیغ کی ضرورت : 23 9
12 دوسری وجہ : 24 9
13 تیسری وجہ : 24 9
14 عموم تبلیغ میں مسلمانوں کی خصوصیت : 26 9
16 تبلیغ ِ دین 27 1
17 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 27 16
18 پانچویں اصل ...... تلاوتِ قرآن کابیان 27 16
19 تلاوتِ کلام اللہ کی فضیلت : 27 16
20 تلاوتِ کلام اللہ کے ظاہری آداب : 28 16
21 (١) ادبِ اوّل : 28 16
22 (٢) ادب ِدوم : 28 16
23 (٣) ادبِ سوم اور شبینہ کی کراہت کا راز : 29 16
24 تلاوت کی مقدار کا بھی لحاظ رکھو : 29 16
25 تلاوتِ کلام اللہ کے باطنی آداب : 30 16
26 کلامِ الٰہی کے لباسِ الفاظ میںمستور ہونے کی حکمت : 30 16
27 (٢) تلاوت میں ترتیل اور معنی کا فہم و تدبر : 30 16
28 (٤) اِختیاری و سوسے اور اُن کے مراتب : 32 16
29 (٣) ہر آیت سے اُس کے خاص مفہوم ہی کی معرفت 32 16
31 (٥) معرفت کے ساتھ حالت واَثر بھی پیدا کرنا چاہیے : 33 16
32 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 34 1
33 وضو کی سنتیں اور اُس کے آداب : 34 32
34 جامعہ جدید میں تکمیل ِبخاری کے موقع پر بیان 38 1
35 نتائج سالانہ اِمتحان دورہ حدیث شریف 47 1
36 فضیلت کی راتیں 51 1
37 ماہِ شعبان کی فضیلت : 51 36
38 شب ِبراء ت کی فضیلت : 52 36
39 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے ؟ 53 36
40 ایک اِعتراض اور اُس کا جواب : 53 36
41 حضور علیہ الصلٰوة والسلام کا پندرہویں شب میں معمول : 54 36
42 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 55 36
43 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حکم : 56 36
44 شب ِبراء ت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا 56 36
45 روزہ کی رُوحانی، جسمانی اور اِجتماعی خصوصیات 57 1
46 بقیہ : وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 62 32
47 اخبار الجامعہ 63 1
48 بقیہ : اسلام اور فریضہ تبلیغ 64 9
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter